Bharat Express DD Free Dish

ماریشس میں مقیم  ہندوستانیوں نے روایتی بہاری Geet Gawai  گاکر پی ایم مودی کا استقبال کیا

اس دورے کے دوران دونوں ممالک اسکل ڈیولپمنٹ، تجارت اور سرحد پار مالیاتی جرائم سے نمٹنے کے شعبوں میں تعاون کے کئی معاہدوں پر دستخط کریں گے۔

ماریشس پہنچنے پر پورٹ لوئس کے شہریوں نے وزیر اعظم  مودی کا  بہاری  رواتی انداز میں استقبال کیا،انہوں نے بہاری گیت Geet Gawai سے ان کا استقبال کیا۔ Geet Gawaایک روایتی بھوجپوری موسیقی ہے، جو ہندوستان کے بھوجپوری خطے سے ان خواتین کے ذریعہ ماریشس لائی گی ہےاور اس کو  ایک ثقافتی ورثہ کی اہمیت حاصل ہے ۔ اس کی ثقافتی اہمیت کے پیش نظر، Geet Gawai کو دسمبر 2016 میں Intangible ثقافتی ورثے کی یونیسکو کی نمائندہ لسٹ میں شامل کیاگیا  تھا۔

مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ میں ماریشس پہنچ گیا ہوں۔ میں اپنے دوست وزیر اعظم ڈاکٹر نوین چندر رام غلام  کا شکر گزار ہوں، انہوں نے ایئرپورٹ پر میرا خصوصی استقبال کیا۔ یہ دورہ ایک قابل قدر دوست سے ملنے اور مختلف شعبوں میں تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کا بہترین موقع ہے۔

ماریشس کے وزیر اعظم نوین چندر رام غلام نے سر سیووساگور رامگولم بین الاقوامی ہوائی اڈے پر مودی کا استقبال کیا۔ رام غلام کے ساتھ نائب وزیر اعظم، ماریشس کے چیف جسٹس، قومی اسمبلی کے اسپیکر، قائد حزب اختلاف، وزیر خارجہ، کابینہ سکریٹری، گرینڈ پورٹ ڈسٹرکٹ کونسل کے چیئرمین اور کئی دوسرے لوگ تھے۔ مودی کے استقبال کے لیے کل 200 معززین موجود تھے۔

ایک تاریخی رشتہ رہا ہے

وزیر اعظم کا یہ دورہ ماریشس کے وزیر اعظم رام غلام کی دعوت پر ہو رہا ہے۔ اس دورے کے دوران دونوں ممالک اسکل ڈیولپمنٹ، تجارت اور سرحد پار مالیاتی جرائم سے نمٹنے کے شعبوں میں تعاون کے کئی معاہدوں پر دستخط کریں گے۔

بھارت ایکسپریس

 



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read