Bharat Express DD Free Dish

India strongly attacked Pakistan at the UNHRC: اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں بھارت کا سخت مؤقف،پاکستان پہلے اپنی معیشت اور انسانی حقوق کی حالت سدھارے

تیاگی نے خاص طور پر خیبر پختونخوا میں پاکستانی فوج کے حالیہ فضائی حملوں کا ذکر کیا، جن میں ایک گاؤں میں 30 سے زائد شہری مارے گئے۔ بھارت نے کہا کہ ان کارروائیوں سے پاکستان کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے آ چکا ہے۔

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل (UNHRC) کے 60ویں اجلاس میں بھارت نے پاکستان کے بھارت مخالف بیانات پر بھرپور اور سخت ردعمل دیا۔ بھارت کے مستقل مشن کے کونسلر، کشیتج تیاگی نے جنیوا میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو دوسروں پر الزام لگانے سے پہلے اپنی بگڑتی ہوئی معیشت اور فوج کے دباؤ میں دبی سیاست کو درست کرنا چاہیے۔اپنے ہی شہریوں پر بم برسانے سے فرصت ملے تو معیشت کا خیال آئے ۔بھارتی نمائندے نے پاکستان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا: جب پاکستان کو اپنے ہی عوام پر بم برسانے اور دہشت گردی پھیلانے سے فرصت ملے گی، تب شاید وہ اپنی خستہ حال معیشت پر توجہ دے سکے گا۔تیاگی نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کو بھارت کے خلاف بے بنیاد اور اشتعال انگیز بیانات دینے کے بجائے انسانی حقوق کی پامالیوں پر خود احتسابی کرنی چاہیے۔
بھارت نے کیا الزامات لگائے؟
بھارت نے الزام لگایا کہ پاکستان اقوامِ متحدہ جیسے عالمی فورمز کا غلط استعمال کر رہا ہے اور جان بوجھ کر بھارت کے خلاف من گھڑت الزامات لگا رہا ہے۔ تیاگی نے خاص طور پر خیبر پختونخوا میں پاکستانی فوج کے حالیہ فضائی حملوں کا ذکر کیا، جن میں ایک گاؤں میں 30 سے زائد شہری مارے گئے۔ بھارت نے کہا کہ ان کارروائیوں سے پاکستان کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے آ چکا ہے۔
بھارت کا UNHRC سے مطالبہ: غیر جانب دار رویہ اپنایا جائے
بھارت نے انسانی حقوق کونسل سے اپیل کی کہ وہ تمام ممالک کے لیے یکساں معیار اپنائے۔ کشیتج تیاگی نے کہا: کچھ ممالک کے لیے مختلف فیصلے اور رویے اس فورم کی ساکھ پر سوال کھڑے کرتے ہیں۔ کونسل کو غیر جانبداری اور شفافیت کے اصولوں پر عمل کرنا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ کونسل کو بین الاقوامی اتحاد اور تعاون کو فروغ دینا چاہیے، نہ کہ تعصب اور جانبداری کو۔
پاکستان کے الزامات پر بھارت کا کرارا جواب
بھارت کی یہ دوٹوک اور مضبوط جواب دہی اس بیان کے جواب میں سامنے آئی ہے، جس میں پاکستان نے بھارت پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا الزام لگایا تھا۔ تاہم، بھارت نے ٹھوس دلائل اور حقائق کے ساتھ پاکستان کی داخلی ناکامیوں، پست معیشت اور انسانی حقوق کی بدترین صورتحال کو عالمی برادری کے سامنے رکھ دیا۔
بھارت کا عالمی پیغام واضح
UNHRC میں بھارت کا یہ مؤقف اس بات کا کھلا پیغام ہے کہ بھارت بین الاقوامی سطح پر اپنے مفادات کے تحفظ اور سچائی کے دفاع کے لیے پرعزم ہے، اور بے بنیاد الزامات کا جواب حقائق کے ساتھ دینے کو تیار ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read