انڈیا موبائل کانگریس یعنی آئی ایم سی 2025 کا آغاز آج 8 اکتوبر کو نئی دہلی کے دوارکا میں یشوبھومی کنونشن سینٹر میں ہوا۔ وزیراعظم نریندر مودی نے اس ٹیکنالوجی میگا ایونٹ کا افتتاح کیا۔ اس سال کا تھیم “انوویٹو ٹو ٹرانسفورم” ہے، جو ہندوستان کی ڈیجیٹل ترقی اور سماجی تبدیلی میں اختراع کے اہم کردار کو اجاگر کرتا ہے۔ اس تقریب کا اہتمام محکمہ ٹیلی کمیونیکیشن ( ڈی او ٹی) اور سیلولر آپریٹرز ایسوسی ایشن آف انڈیا (سی او اے آئی) نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔آئی ایم سی اب ایشیا کی سب سے بڑی اور عالمی سطح پر تسلیم شدہ ٹیکنالوجی کانفرنس بن
گئی ہے۔
Addressing the India Mobile Congress 2025 in New Delhi. https://t.co/rT6luJNfaD
— Narendra Modi (@narendramodi) October 8, 2025
جیوترادتیہ سندھیا نے بتایا ڈیٹا کی قیمتوں میں 98 فیصد کمی
موبائل کانگریس (IMC) 2025 میں ہندوستان میں تیزی سے بدلتے ہوئے ٹیلی کام کے منظر نامے کے بارے میں بات کرتے ہوئے جیوترادتیہ سندھیا نے کہا کہ ڈیٹا کی قیمتیں گزشتہ 11 سالوں میں تقریباً 98 فیصد تک گر گئی ہیں، جو کہ 2014 میں 287 فی جی بی سے آج 9.11 تک رہ گئی ہے۔
150 سے زائد ممالک نے کی شرکت
یہ بات قابل غور ہے کہ آئی ایم سی 2025 میں اس بار ایک لاکھ پچاس ہزار سے زائد زائرین، 7000 مندوبین، اور 150 سے زیادہ ممالک کے شرکاء حصہ لے رہے ہیں۔ تقریباً 4.5 لاکھ مربع فٹ پر پھیلے نمائش کے علاقے میں 400 سے زائد کمپنیاں اپنی اختراعات، مصنوعات اور ڈیجیٹل خدمات کی نمائش کر رہی ہیں۔
ہندوستان کے 6G ویژن پر تبادلہ خیال
اس سال آئی ایم سی ڈیجیٹل اختراع کے شعبے میں 6بڑے عالمی سربراہی اجلاسوں کی میزبانی کر رہا ہے، جس میں انٹرنیشنل انڈیا جی6 سمپوزیم سب سے اہم ہے۔ یہ کانفرنس انڈیا جی6 الائنس کے ذریعے اگلی نسل کی جی6 تحقیق میں بھارت کو سب سے آگے رکھنے پر توجہ مرکوز کرے گی۔ اے آئی سمٹ میں مواصلاتی نیٹ ورکس اور ڈیجیٹل سروسز میں مصنوعی ذہانت کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے، جب کہ سائبر سیکورٹی سمٹ میں ہندوستان کے 1.2 بلین ٹیلی کام یوزر کی حفاظت پر توجہ دی جائے گی۔
سیٹلائٹ انٹرنیٹ اور کمیونیکیشن
آئی ایم سی کے سمٹ میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ اور کمیونیکیشن کے نئے دور پر بات ہو سکتی ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہےکہ آئی ایم سی ایسپائر پروگرام 500 سے زیادہ اسٹارٹ اپس اور 300 وینچر کیپیٹلسٹ، پرائیویٹ ایکویٹی سرمایہ کاروں اور صنعت کے لیڈروں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا
کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ شراکت داری اور سرمایہ کاری کے لیے نئی راہیں ہموار ہو سکیں۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
