ہزاری باغ (جھارکھنڈ):جھارکھنڈ کے ہزاری باغ ضلع میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ ایک شدید مڈبھیڑ میں ایک کروڑ روپے کا انعامی نکسلی سہدیوسورین اور اس کے دو ساتھی مارے گئے۔ یہ جھڑپ پیر کی صبح ہزاری باغ کے پنتیتری جنگل میں ہوئی، جو بوکارو اور گریڈیہہ اضلاع کی سرحد پر واقع ہے۔
سہدیو سورین کسی بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہا تھا
پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ سہدیو سورین کسی بڑی نکسلی کارروائی کو انجام دینے کی تیاری کر رہا ہے۔ اطلاع کی بنیاد پر کوبرا بٹالین، گریڈیہہ اور ہزاری باغ پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے تلاشی مہم شروع کی، جس کے دوران نکسلیوں سے مڈبھیڑ ہو گئی۔
تین اے کے-47 رائفلیں برآمد
مڈبھیڑ کے بعد کی گئی تلاشی میں تین لاشیں برآمد ہوئیں، جن کی شناخت ایک کروڑ کے انعامی نکسلی سہدیوسورین، 25 لاکھ کے انعامی رگھوناتھ ہیمبرم اور 10 لاکھ کے انعامی بیرسن گنجھو کے طور پر کی گئی ہے۔ ان کے پاس سے تین اے کے-47 رائفلیں بھی برآمد کی گئیں۔
دو دن میں پولیس کو بڑی کامیابی
نکسلیوں کے خلاف کارروائی میں جھارکھنڈ پولیس کو دو دنوں میں یہ دوسری بڑی کامیابی ملی ہے۔ اس سے قبل اتوار کے روز پالامو ضلع کے مناتو جنگل میں سیکورٹی فورسز اور کالعدم تنظیم TSPC (تریتیہ سمیلن پرستوتی کمیٹی) کے درمیان مڈبھیڑ میں 5 لاکھ کا انعامی نکسلی مکھدیو یادو مارا گیا تھا۔ اس سے پہلے 7 ستمبر کو مغربی سنگھ بھوم ضلع کے گوئل کیرا تھانہ علاقے کے برجوا پہاڑی پر پولیس نے 10 لاکھ کے انعامی نکسلی امیت ہانسدا عرف اپٹن کو ہلاک کیا تھا۔ بوکارو کا رہائشی امیت 96 نکسلی وارداتوں میں مطلوب تھا۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔




