Urdu Conclave 2026

Iran Israel war impact: اسرائیلی معیشت مکمل طور پر مفلوج ، کیا ایران سے جنگ کر کے کہیں اسرائیل نے بڑی غلطی تو نہیں کردی؟

صہیونی اخبار یدیعوت آحارونوت نے اعتراف کیا ہے کہ ایران کے وسیع پیمانے پر میزائل حملوں کے نتیجے میں اسرائیل کی معیشت تقریباً مکمل طور پر مفلوج ہو چکی ہے

اسرائیل نے اپنے ایٹمی پروگرام کو روکنے کے لیے جس طاقت سے ایران پر حملہ کیا ہے، اس کے بعد مغربی ایشیا میں ایک بڑے بحران کی آہٹ سنائی دے رہی ہے۔ ایران کے کئی اعلیٰ جرنیلوں اور ان کے سائنسدانوں کو اسرائیل نے ہلاک  کیا ہے۔
اس کی اہم تنصیبات پر حملے کیے گئے ہیں۔ اس کے بعد اب ایران اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب پر ہائپر سونک میزائلوں سے حملہ کرکے تباہی مچا رہا ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ پر کے مطابق، صہیونی اخبار یدیعوت آحارونوت نے اعتراف کیا ہے کہ ایران کے وسیع پیمانے پر میزائل حملوں کے نتیجے میں اسرائیل کی معیشت تقریباً مکمل طور پر مفلوج ہو چکی ہے، اور اب تک 12 ہزار سے زائد افراد نے مالی نقصانات کے ازالے کے لیے درخواستیں جمع کروائی ہیں۔

یعنی دونوں طرف سے جاری شدید جنگ کے درمیان اسرائیل کو بھی بھاری قیمت چکانی پڑ رہی ہے۔ اسرائیل کے دفاعی بجٹ میں بے پناہ اضافہ کیا گیا ہے۔ غزہ میں تباہی مچا کر حماس کو مکمل طور پر تباہ کرنے والے اسرائیل کو گزشتہ سال کے آخر یعنی 2024 تک تقریباً 67.5 بلین ڈالر (250 بلین شیکل) خرچ کرنے پڑے ہیں۔

اسرائیل کا دفاعی بجٹ دو سال میں دوگنا ہو گیا

اسرائیل اپنے دفاعی بجٹ پر کس طرح خرچ کر رہا ہے اس کا اندازہ بھی اس اعداد و شمار سے لگایا جا سکتا ہے۔ اسرائیل جس کا دفاعی بجٹ دو سال پہلے یعنی 2023 میں 60 بلین تھا، اب ٹھیک دو سال بعد بڑھ کر 118 بلین ہو گیا ہے۔ دو محاذوں پر غزہ اور اس کےساتھ اب ایران کے ساتھ جنگ ​​نے اسرائیل کی معیشت کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ ایسے میں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا اس نے کوئی بڑی غلطی کردی ہے ؟

قابل ذکر بات یہ ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ ​​میں اسرائیل کی معیشت کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے، کیونکہ لاکھوں لوگ بے روزگار ہو چکے ہیں۔ کارخانے بند اور دکانوں کے شٹر پر تالے لگ گئے ہیں۔ اسرائیل کی وزارت خزانہ کے مطابق حکومت کو ہر ایک لاکھ ریزرو فوج پر 7 کروڑ بطور تنخواہ خرچ کرنے پڑتے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیل کو غزہ کے ساتھ جنگ ​​میں روزانہ 20 کروڑ کا نقصان ہو رہا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے

ایک رپورٹ کے مطابق اسرائیل کو ایران کے ساتھ جنگ ​​کے پہلے 48 گھنٹوں میں 1.45 بلین ڈالر یا 5.5 بلین خرچ کرنا پڑا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایران کے خلاف لڑاکا طیاروں کے ایندھن اور گولہ بارود پر روزانہ تقریباً 300 ملین ڈالر خرچ ہو رہے ہیں۔

ایسے میں فیڈریشن آف اسرائیل چیمبرز آف کامرس کے صدر شاچار ترجمن نے اسرائیل کو ایران کے ساتھ جنگ ​​کے بارے میں خبردار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر یہ جنگ نہ رکی تو نہ صرف اسرائیل میں بڑے پیمانے بے روز گاری   ہونے کی توقع ہے،  اس وجہ  سےمشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read