Urdu Conclave 2026

Yogi Adityanath pays tribute to Syama Prasad Mukherjee: بھارت کی یکجہتی اور سالمیت کے لیے وقف تھی ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی زندگی: وزیراعلیٰ یوگی

انہوں نے نہرو حکومت کی مفاہمت کی پالیسی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کابینہ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ صرف یہی نہیں، انہوں نے بھارتی جن سنگھ کی بنیاد رکھی اور اس کے پہلے صدر بنے۔

وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اتوار کے روز ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی جینتی کے موقع پر اُن کے مجسمے پر مالا چڑھاکر اُنہیں یاد کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ یوگی نے کہا کہ ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی پیدائش 6 جولائی 1901 کو ہوئی تھی۔ انہوں نے محض 33 سال کی عمر میں کولکاتا یونیورسٹی کے سب سے کم عمر وائس چانسلر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ وہ ایک زبردست مقرر، آزادی کے مجاہد اور عظیم ماہر تعلیم تھے۔

شیاما پرساد مکھرجی کی پوری زندگی قوم کے لیے وقف تھی: وزیراعلیٰ یوگی

وزیراعلیٰ یوگی نے کہا کہ ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی پوری زندگی قوم کے لیے وقف رہی۔ بنگال کے قحط کے دوران اُن کی خدمات کو پورا ملک یاد کرتا ہے۔ اُن کی زندگی بھارت کی یکجہتی اور سالمیت کے لیے وقف رہی۔ ڈاکٹر مکھرجی نے آزادی کے بعد پنڈت نہرو کی قیادت میں بنی پہلی حکومت میں بھارت کے خوراک و صنعت کے وزیر کے طور پر خوراک میں خود کفالت اور صنعتی ترقی کی بنیاد رکھی، جو آج کے بھارت میں واضح طور پر نظر آتی ہے۔

شیاما پرساد مکھرجی نے کابینہ سے دیا استعفیٰ

انہوں نے نہرو حکومت کی مفاہمت کی پالیسی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کابینہ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ صرف یہی نہیں، انہوں نے بھارتی جن سنگھ کی بنیاد رکھی اور اس کے پہلے صدر بنے۔ جب نہرو حکومت نے بھارت کے آئین میں دفعہ 370 کے ذریعے کشمیر کو علیحدہ حیثیت دینے کی کوشش کی اور پرمٹ سسٹم جموں و کشمیر کے لیے لاگو کیا، تو اس کی مخالفت سب سے پہلے ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی نے ہی کی تھی۔ انہوں نے اُس وقت نعرہ دیا تھا: “ایک ملک میں دو وزیر اعظم، دو آئین اور دو جھنڈے نہیں چلیں گے”۔ ڈاکٹر مکھرجی کے ان خوابوں کو وزیر اعظم نریندر مودی نے پورا کیا۔

آج جموں و کشمیر تیزی سے ترقی کر رہا ہے

وزیراعلیٰ یوگی نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے کشمیر میں دفعہ 370 کو ختم کر کے کشمیر کو بھارتی آئین کے مطابق باقی بھارت سے جوڑتے ہوئے “ایک آئین، ایک وزیر اعظم اور ایک جھنڈا” کے اصول کے ساتھ بھارت کی جمہوری دھارے میں شامل کرنے کی انوکھی کوشش کی ہے۔ آج جموں و کشمیر تیزی سے ترقی کر رہا ہے، جو شیاما پرساد مکھرجی کے عزم کی جیت ہے۔ یہ سب کچھ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں ممکن ہو پایا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں بھارت آج دنیا بھر میں سرمایہ کاری کے بہترین مقام کے طور پر اُبھر کر سامنے آیا ہے۔

آزاد بھارت میں صنعتی ترقی کی بنیاد رکھی تھی

انہوں نے کہا کہ آزاد بھارت میں صنعتی ترقی کی بنیاد شیاما پرساد مکھرجی نے رکھی تھی اور آج اس کا ایک بہت وسیع منظر ملک میں دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اس صدی کی سب سے بڑی وبا کے دوران جب پوری دنیا پریشان تھی، اس وقت بھارت نے اپنے یہاں 80 کروڑ لوگوں کو مفت راشن فراہم کیا، جو آج بھی مسلسل جاری ہے۔ یہ تمام اقدامات شیاما پرساد مکھرجی کے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے والے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read