بھارتی وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے پیر کی صبح شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے اجلاس کے دوران بیجنگ میں چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی۔ اس دوران انہوں نے بھارت کی صدر دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔
وزیر خارجہ نے اس ملاقات کی اطلاع سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر دیتے ہوئے لکھا: آج صبح بیجنگ میں اپنے ساتھی SCO (Shanghai Cooperation Organisation) وزرائے خارجہ کے ساتھ صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی۔ صدر دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی پیغام ان تک پہنچایا۔ صدر شی جن پنگ کو ہمارے دوطرفہ تعلقات میں حالیہ پیش رفت سے آگاہ کیا۔ ہم اس حوالے سے اپنے قائدین کی رہنمائی کو اہمیت دیتے ہیں۔
Called on President Xi Jinping this morning in Beijing along with my fellow SCO Foreign Ministers.
Conveyed the greetings of President Droupadi Murmu & Prime Minister @narendramodi.
Apprised President Xi of the recent development of our bilateral ties. Value the guidance of… pic.twitter.com/tNfmEzpJGl
— Dr. S. Jaishankar (@DrSJaishankar) July 15, 2025
SCO اجلاس میں بھارت-چین تعلقات پر گفتگو
ذرائع کے مطابق جے شنکر اور شی جن پنگ کے درمیان بھارت-چین دوطرفہ تعلقات میں حالیہ پیش رفت، باہمی تعاون، اور علاقائی استحکام جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال ہوا۔ وزیر خارجہ نے یہ بھی واضح کیا کہ بھارت قیادت کی سطح پر مکالمے کو انتہائی اہم سمجھتا ہے اور اسی سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔
یہ ملاقات کیوں اہم ہے؟
بھارت اور چین کے درمیان گزشتہ چند برسوں میں سرحدی تنازعات اور تجارتی کشیدگی کے باوجود بات چیت جاری رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ بیجنگ میں یہ ملاقات ایسے وقت پر ہوئی ہے جب SCO جیسے کثیرالملکی فورم پر دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان مکالمے کو ایک مثبت اشارہ سمجھا جا رہا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

