Bharat Express DD Free Dish

Fact Check : کیا امریکہ نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کرنے کے لیے ہندوستانی فضائی حدود کا استعمال کیا؟ جانئے کیا ہے اس کی سچائی؟

حکومت کے فیکٹ چیک یونٹ نے ایکس پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ “کئی سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے دعویٰ کیا ہے کہ آپریشن مڈ نائٹ ہیمر کے دوران امریکہ نے ہندوستانی فضائی حدود کا استعمال ایران کے خلاف طیارہ بھیجنے کے لئے کیا تھا۔

اتوار کو ایران کے حملے کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی تھی۔ بھارتی حکومت نے اس کی تردید کی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ  حکومت نے واضح طور پر ان رپورٹس کی تردید کی جن میں کہا گیا تھا کہ امریکی فوج نے ایران کے خلاف آپریشن مڈ نائٹ ہیمر کو انجام دینے کے لیے ہندوستانی فضائی حدود کا استعمال کیا۔ امریکہ نے ایران کے تین ایٹمی مقامات (فورڈو، نتنز اور اصفہان) پر حملہ کیا۔

پی آئی بی کے فیکٹ چیک میں خبر فرضی نکلی

ایک سرکاری بیان میں پریس انفارمیشن بیورو (PIB) کے فیکٹ چیک یونٹ نے دعووں کو “فرضی” قرار دیا۔ پی آئی بی نے واضح طور پر کہا، ’’امریکہ نے آپریشن مڈ نائٹ ہیمر کے دوران ہندوستانی فضائی حدود کا استعمال نہیں کیا‘‘۔ یہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب اتوار کو کئی ایکس یوزرنے دعویٰ کیا کہ امریکہ نے ایران پر حملے کے لیے ہندوستانی فضائی حدود کا استعمال کیا۔ پی آئی بی نے امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل ڈین کین کی پریس بریفنگ کا حوالہ دیا۔ اس میں انہوں نے امریکی طیاروں کے اختیار کردہ متبادل راستے کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔

حکومت کے فیکٹ چیک یونٹ نے ایکس پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ “کئی سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے دعویٰ کیا ہے کہ آپریشن مڈ نائٹ ہیمر کے دوران امریکہ نے ہندوستانی فضائی حدود کا استعمال ایران کے خلاف طیارہ بھیجنے کے لئے کیا تھا۔ یہ دعویٰ جھوٹا ہے۔آپریشن مڈ نائٹ ہیمر کے دوران امریکہ نے ہندوستانی فضائی حدود استعمال نہیں کی تھی۔

آپریشن مڈ نائٹ ہیمرکیا ہے؟

 ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کو کہا کہ امریکہ نے ایران کے تین بڑے افزودگی کے مقامات (فورڈو، نتانز اور اصفہان) پر حملہ کیا ہے، حملے کو ‘عظیم فوجی کامیابی’ قرار دیا ہے۔ ایران اسرائیل تنازعہ میں براہ راست مداخلت کے امریکی اقدام نے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کو مزید بڑھا دیا ہے۔ آپریشن کے دوران، B-2 اسٹیلتھ بمباروں کو دو مقامات پر بنکر بسٹر بم گرانے کے لیے استعمال کیا گیا۔ ٹوماہاک میزائل اصفہان کے جوہری مقام پر گرائے گئے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read