بھارت کے چیف جسٹس (CJI) بھوشن رام کرشن گوئی جمعہ (25 جولائی 2025) کو مہاراشٹر کے ضلع امراوتی میں واقع اپنے آبائی گاؤں پہنچے، جہاں انہوں نے اپنے بچپن کی یادیں تازہ کرتے ہوئے اپنے پرانے گھر کا دورہ کیا۔ اس دوران چیف جسٹس بی آر گوئی نے ایک بڑا بیان دیا۔
چیف جسٹس بی آر گوئی نے کہا کہ وہ بھارت کے چیف جسٹس کے عہدے سے ریٹائر ہونے کے بعد کوئی بھی سرکاری عہدہ قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا: “میں چیف جسٹس کے عہدے سے ریٹائر ہونے کے بعد کوئی بھی سرکاری عہدہ قبول نہیں کروں گا۔”
“یہاں میرا آخری ستکار ہے” – چیف جسٹس گوئی
چیف جسٹس بی آر گوئی نے اپنی تقریر میں بچپن کی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے کہا کہ گاؤں کے مختلف مقامات پر ملنے والے استقبال سے میں بہت متاثر ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ “یہ یہاں میرا آخری ستکار (عزت افزائی) ہے، کیونکہ اس کے بعد میں کوئی ستکار قبول نہیں کروں گا۔”
قابل ذکر بات یہ ہے کہ چیف جسٹس بننے کے بعد بی آر گوئی پہلی بار اپنے آبائی گاؤں پہنچے، جہاں دیہاتیوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ چیف جسٹس سے ملاقات کے لیے بڑی تعداد میں دیہاتیوں کا ہجوم امڈ آیا۔ گاؤں کے اسکولی طلبا نے چیف جسٹس بی آر گوئی کا خیرمقدم اور اعزاز کیا۔ اس موقع پر دیہاتیوں نے “بھارت ماتا کی جے” کے نعرے بھی لگائے۔
یہ بھی پڑھیں:جنگ کی قیمت کی چکا رہیں غزہ کے یہ مصوم ،کیا یہ مسلمانوں کی نسل کشی نہیں ہے؟
بھوشن رام کرشن گوئی بھارت کے دوسرے دلت چیف جسٹس ہیں
واضح رہے کہ جسٹس بی آر گوئی نے 14 مئی 2025 کو بھارت کے 52ویں چیف جسٹس کے طور پر حلف لیا تھا۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے انہیں حلف دلایا تھا۔ چیف جسٹس سنجیو کھنہ کی مدتِ کار 13 مئی کو مکمل ہو گئی تھی۔
بھوشن رام کرشن گوئی بھارت کے دوسرے دلت چیف جسٹس ہیں۔ ان سے پہلے جسٹس کے جی بالا کرشنن اس عہدے پر فائز رہے تھے۔ جسٹس بالا کرشنن سنہ 2007 میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بنے تھے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

