Bharat Express DD Free Dish

CDS Anil Chauhan on Strategic Stability: سی ڈی ایس انل چوہان نے کہا – پاکستان میں 300 کلومیٹر تک داخل ہو کر  بنایا نشانہ، آپر یشن سندور  نے دہشت گردی کے خلاف ایک نئی لکشمن ریکھا کھینچ دی

جنرل انل چوہان نے یہ بھی واضح کیا کہ آپریشن سندور ضروری تھا ،کیونکہ دہشت گردی کی وجہ سے بھارت کی برداشت کی حد پار ہو چکی تھی۔

ہندوستان کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل انل چوہان نے سنگاپور میں منعقدہ شنگری لا ڈائیلاگ 2025 میں کہا کہ پاکستان کو بھی جنوبی ایشیا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے اپنی ذمہ داری پوری کرنی ہوگی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اس خطے میں بڑھتے ہوئے مسائل کا ذمہ دار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’تالی ایک ہاتھ سے نہیں بجتی، پاکستان کو بھی استحکام کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے‘۔ جنرل انل چوہان نے یہ بھی واضح کیا کہ آپریشن سندور ضروری تھا ،کیونکہ دہشت گردی کی وجہ سے بھارت کی برداشت کی حد پار ہو چکی تھی۔

آپریشن سندور کی وجہ

جنرل چوہان نے واضح کیا کہ بھارت نے آپریشن سندور اس لیے کیا کیونکہ برداشت کی حد پار ہو چکی تھی۔ گزشتہ دو دہائیوں سے پاکستان کی طرف سے دہشت گردی کی وجہ سے بڑی تعداد میں ہندوستانی شہری اور فوجی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ سی ڈی ایس نے کہا کہ ہندوستان نے دہشت گردی کے خلاف ایک نئی لکشمن ریکھا (ریڈ لائن) کھینچی ہے۔ انہوں نے کہا، ’’پاکستان اس تنازع سے سبق سیکھے گا اور دہشت گردی کے حوالے سے اپنی پالیسی بدلے گا۔‘‘

آپریشن سندور 300 کلومیٹر پاک میں داخل ہو کر کیا گیا

آپریشن سند ور کے دوران بھارت نے دیسی ہتھیاروں اور دوست ممالک کے ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے پاکستان میں 300 کلومیٹر گہرائی تک حملہ کیا۔ جنرل چوہان نے اسے بھارتی فوجی صلاحیتوں کا مظاہرہ قرار دیا۔

بھارت نے آپریشن سندور کی خامیوں سے سیکھا: سی ڈی ایس

انہوں نے کہا کہ اس آپریشن میں فوج، فضائیہ اور بحریہ نے مشترکہ انٹیلی جنس، منصوبہ بندی اور لاجسٹکس کا استعمال کیا۔ آپریشن میں پائی جانے والی کوتاہیوں سے سیکھتے ہوئے بھارت اپنی تھیٹر کمانڈ تیار کرے گا۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ ابھی تک اس کی تیاری کے لیے وقت کا تعین نہیں کیا گیا ہے۔

سی ڈی ایس نے کہا کہ خود انحصاری کا مطلب ہندوستان میں ہر قسم کے ہتھیار بنانا نہیں ہے۔ دفاعی شعبے میں خود انحصاری کے لیے ہندوستان کو دوست ممالک کے ساتھ شراکت داری کی ضرورت ہوگی۔

بھار ت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read