Bharat Express DD Free Dish

Bohra Mosque In Colombo Holds Special Prayers For PM Modi On His 75th Birthday: پی ایم  نریندر مودی کی 75ویں سالگرہ پر کولمبو کی بوہرہ مسجد میں خصوصی دعائیں

بھارت میں پی ایم نریندر مودی کی 75ویں سالگرہ کو اُن کے پارلیمانی حلقے وارانسی میں بھرپور انداز میں منایا گیا۔ مختلف مذہبی رسومات اور سماجی سرگرمیوں کے ذریعے ان کی خدمات کا اعتراف کیا گیا۔

کولمبو – پی ایم نریندر مودی کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں واقع بوہرہ مسلم کمیونٹی نے اپنی مسجد میں ایک خصوصی دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا۔اس موقع پر کمیونٹی کے اراکین نے پی ایم مودی کی صحت، طویل عمر، اور بھارت کی خدمت میں کامیابیوں کے لیے اجتماعی دعائیں کیں۔ اس تقریب کی ایک ویڈیو بھی منظرِ عام پر آئی ،جس میں بوہرہ کمیونٹی کے افراد اجتماعی طور پر دعا کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
بھارت میں بھی بڑے پیمانے پر تقاریب کا اہتمام


بھارت میں پی ایم نریندر مودی کی 75ویں سالگرہ کو اُن کے پارلیمانی حلقے وارانسی میں بھرپور انداز میں منایا گیا۔ مختلف مذہبی رسومات اور سماجی سرگرمیوں کے ذریعے ان کی خدمات کا اعتراف کیا گیا۔
کاشی وشواناتھ مندر میں خصوصی پوجا اورپراتھنا کی گئیں، جب کہ گنگا ندی میں ‘دُگدھ ابھشیک’ یعنی دودھ کا چڑھاوا پیش کیا گیا۔ اس موقع پر دشاشومیدھ گھاٹ پر ایک روحانی تقریب بھی منعقد ہوئی، جہاں شہر کے  ساؤتھ کے ایم ایل اے ڈاکٹر نیل کانت تیواری اور 108 ویدک پنڈتوں نے مل کر منتر پڑھتے ہوئے مودی کی صحت اور ملک کی خوشحالی کے لیے پراتھناکیں۔
نریندر مودی کے گود لیے گئے گاؤں میں جشن
وارانسی کے جیاپور گاؤں، جو پی ایم  مودی نے 2014 میں “سانسد آدرش گرام یوجنا” کے تحت گود لیا تھا، میں بھی سالگرہ کی خوشی میں تقاریب منعقد کی گئیں۔ مقامی افراد نے ان کی تصویر پر پھول چڑھائے اور پنچایت بھون میں کیک کاٹا۔
شہری ترقیاتی منصوبوں کا آغاز
خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق، وارانسی کے میئر اشوک تیواری نے بتایا کہ میونسپل کارپوریشن نے اس موقع پر 111 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبے شروع کیے، جن میں 65.68 کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور نکاسی آب کے نظام کی بہتری شامل ہے۔
دیگر منصوبوں میں 75 کنوؤں کی تزئین و آرائش، 30 بستروں پر مشتمل شیلٹر ہوم کی تعمیر، پالتو کتوں کی رجسٹریشن، اور جانوروں کو پکڑنے والی موبائل گاڑیوں کا آغاز بھی شامل ہے۔
مذہبی تقریبات اور عبادات
کاشی وشواناتھ مندر میں 1100 کنول کے پھولوں سے ‘سہستر آچن’ اور ‘مہارودرابھشیک’ جیسی خصوصی عبادات بھی کی گئیں تاکہ پی ایم مودی کی صحت اور قومی اتحاد کے لیے دعائیں کی جا سکیں۔ اسی دوران نمو گھاٹ پر شام کے وقت ایک خصوصی گنگا آرتی بھی منعقد کی گئی۔
اس کے علاوہ مختلف اسپتالوں، یتیم خانوں، اور بزرگوں کے گھروں میں پھل بھی تقسیم کیے گئے تاکہ یہ دن عوامی خدمت کے جذبے کے تحت منایا جا سکے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read