Bharat Express DD Free Dish

Operation Sindoor : آپریشن سندور کا نیا ویڈیو جاری، آرمی نے کہا۔ جہاں سے سیئز فائر کی خلاف ورزی ہوئی ، ایسے مٹی میں ملا دیا

ہم نے دشمنوں کو مٹی میں ملانے کا  کام کیا۔ گزشتہ اتوار 18 مئی کو آپریشن سندور سے متعلق ایک ویڈیو بھی شیئر کی گئی،

بھارتی فوج کی مغربی کمان نے آپریشن سند ور کی نئی ویڈیو جاری کی  ہے۔ اس ویڈیو میں فوج پاکستان کے ڈرون حملے کا منہ توڑ جواب دیتی نظر آرہی ہے۔ اس ویڈیو کو جاری کرتے ہوئے آرمی نے لکھا کہ ہم زمین سے آسمان کی حفاظت کرتے ہیں۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح بھارتی فوج نے پاکستان کی فائرنگ کا جواب دیا اور دشمن کی چوکیوں کو تباہ کیا۔ فوج کی جانب سے آپریشن سندور سے متعلق ویڈیوز کو مسلسل شیئر کیا جا رہا ہے۔

53 سیکنڈ کی اس ویڈیو میں فوج کی بہادری اور دلیری نظر آ رہی ہے۔ پاکستان کی جانب سے کئے جارہے  ڈرون حملوں کا فوج منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔ فوج نے ایک ویڈیو جاری کی اور لکھا- ہم نے دشمنوں کو مٹی میں ملانے کا  کام کیا۔ گزشتہ اتوار 18 مئی کو آپریشن سندور سے متعلق ایک ویڈیو بھی شیئر کی گئی، جس میں پاکستان کے میزائل حملے کو روکنے کے لیے جوابی کارروائی کی جا رہی ہے۔ اس ویڈیو میں زور دار دھماکے صاف دکھائی دے رہے ہیں۔

بھارت نے پہلگام حملے کا بدلہ لے لیا

22 اپریل کو جموں و کشمیر کے پہلگام میں دہشت گردوں نے 26 سیاحوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ اس حملے میں ایک نیپالی سیاح بھی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ اس کے بعد 6-7 مئی کی درمیانی شب ہندوستان نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے پی او کے میں دہشت گردوں کے 9 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اور انہیں مکمل طور پر تباہ کردیا، جس میں 100 سے زائد دہشت گرد مارے گئے۔ یہ دیکھ کر پاکستان کو خوف زدہ ہوگیا اور 7 سے 10 مئی تک اس نے بھارت پر ڈرون اور میزائلوں سے حملہ کیا۔

بھارت نے بھی پاکستان کے حملے کا جواب دیتے ہوئے اس کے 11 ایئربیس کو تباہ کر دیا۔ 10 مئی کی شام کو دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ ہوا تھا ،لیکن اس کے باوجود پاکستان باز نہیں آیا۔ پاکستان نے اس رات بھی بھارت پر ڈرون اور میزائلوں سے حملہ کیا، لیکن اس کے ارادوں میں کامیابی نہ ہوئی۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read