اللہ، ہمیں مودی دے دو، تاکہ ...، پاکستانی شہری نے کیوں لگائی ایسی گزارش
Viral Video: پاکستان میں حالات لگاتار خراب ہوتے جارہے ہیں۔ ملک میں مہنگائی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ اس بیچ یوٹیوبر سنا امجد کے ذریعہ پوسٹ کیا گیا ہے۔ ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔ جس میں یوٹیوبر سے بات کرتے ہوئے ایک شہری کہ رہا ہے کہ ملک کو ٹھیک کرنے کے لئے اللہ ہمیں مودی دے دو۔ ملک میں گلاتار بڑھتی مہنگائی سے وہ شخص کافی پریشان ہے اور وہ کہا رہا ہے اگر نریندر مودی کی حکومت ہوتی تو اسے اتنی مہنگائی نہیں برداشت کرنی پڑتی۔
اللہ ہمیں مودی دے دو
سنا امجد کی بنائی گئی اس ویڈیو میں ایک پاکستانی شہری نظرآرہا ہے جو ۔سنا امجد سے گفتگو کے دوران یہ شہری کہہ رہا ہے کہ پاکستان کی حالت بہتر بنانے کے لئے اللہ ہمیں مودی دے دو، گیس سلینڈ سے لے کر آٹے اور دیگر اشیائے خوردونوش کی کمر توڑ مہنگائی سے بہت پریشان نظر آرہا ہے۔
“या अल्लाह हमें मोदी दे दो”
बीबीसी, जॉर्ज सोरोस, भारत के कट्टरपंथी और भारत का विपक्ष #नरेन्द्र_मोदी के विरोध में मोर्चा खोले हुए है कि कैसे भारत से मोदी को हटाएं। पर एक आम पाकिस्तानी भारत की तरक्की को देख कर कह रहा है या अल्लाह हमें मोदी दे दो। pic.twitter.com/KUdlQPpFaM— Ashok Shrivastav (@AshokShrivasta6) February 23, 2023
بھارت میں چکن اور ٹماٹر کی قیمت پر بات کرتے ہوئے ویڈیو میں نظرآنے والا پاکستانی شہری کہہ رہا ہے کہ ہمیں نہ نواز شریف چاہیے، نہ بے نظیر اور نہ ہی عمران خان، ہمیں صرف وزیراعظم مودی چاہیے، جو اس دیش کی غلط چیزوں کو ٹھیک کرسکے یا اللہ ہمیں مودی دے دو۔.
پاکستان سے زندہ بھاگو یا بھارت چلے جاؤ
سنا امجد اس سے سوال پوچھتے ہوئے کہا کہ 1947 میں جب پاکستان بنا تو پاکستان زندہ باد کے نعرے لگتے تھے۔ لیکن اب پاکستان کے چینل پر جو نعرے لگ رہے اس میں کہا جا رہا ہے کہ پاکستان سے زندہ بھاگو یا بھارت چلے جاؤ۔ اس کے جواب میں اس شخص نے کہا کہ جو نعرے لگائے جا رہے ہیں وہ بالکل صحیح لگ رہے ہیں ۔
اگر 1947 میں دونوں ملک ایک ہوتے تو آج آپ کو ٹماٹر 20 روپے کلو، چکن 150 روپے کلو ملتا۔ پٹرول 150 روپے لیٹر میں ملتا ہے، اب ہماری بدقسمتی ہے کہ اتنے عرصے کے بعد اللہ تعالیٰ نے ہمیں ایک مسلم ملک دیا ہے، جس میں مسلمانوں والاکوئی سلسلہ نہیں ہے۔ اس سے اچھا تو مودی ہے جس سے اس کی عوام اتنا مانتی ہے