Bharat Express DD Free Dish

State Capital Region In UP: لکھنؤ سمیت 6 اضلاع کو ایس سی آر دیا قرار ، ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے سی ایم یوگی کو دی مبارکباد، کہا- اب علاقے کی مجموعی ترقی ہوگی

راجیشور سنگھ نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو ایک خط لکھا تھا جس میں ملک کی راجدھانی دہلی کی طرح یوپی کے دارالحکومت لکھنؤ اور آس پاس کے ٹاؤن شپ علاقوں کو شامل کرکے ریاستی دارالحکومت کے علاقے (ایس سی آر) کو ترقی دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

لکھنؤ سمیت 6 اضلاع کو ایس سی آر دیا قرار ، ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے سی ایم یوگی کو دی مبارکباد، کہا- اب علاقے کی مجموعی ترقی ہوگی

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایم ایل اے ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ سمیت 6 اضلاع کے 27 ہزار مربع میل کے علاقے کو ایس سی آر یعنی ریاستی دارالحکومت علاقہ قرار دینے پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے ریاستی دارالحکومت علاقہ کے نوٹیفکیشن کے اجراء پر وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو بھی مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کے بعد لکھنؤ کی مجموعی ترقی ہوگی۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ ڈاکٹرراجیشورسنگھ لکھنؤ سے متصل سروجنی نگرعلاقے کے ایم ایل اے ہیں۔ 15 جون، 2022 کو، انہوں نے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو ایک خط لکھا تھا جس میں ملک کی راجدھانی دہلی کی طرح یوپی کے دارالحکومت لکھنؤ اور آس پاس کے ٹاؤن شپ علاقوں کو شامل کرکے ریاستی دارالحکومت کے علاقے (ایس سی آر) کو ترقی دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ تب انہوں نے کہا تھا کہ اس سے دارالحکومت لکھنؤ کی ترقی میں جو خامیاں ہیں ان کو دور کیا جا سکتا ہے۔
BJP MLA Rajeshwar Singh

ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو لکھے اپنے خط میں لکھا تھا کہ لکھنؤ کی مجموعی ترقی کے لیے اس سے جڑے علاقوں کو ‘آرٹریل ریجن’ کے طور پر بھی اس کی ترقی میں ایڈجسٹ کیا جانا چاہیے۔ اس سے انفراسٹرکچر، انڈسٹریل ڈویلپمنٹ پارکس، لاجسٹک ڈویلپمنٹ پارکس، روڈ ٹرانسپورٹ اور دیگر کاروباری سرگرمیوں کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔
Dr Rajeshwar Singh news

نوٹیفکیشن کے اجراء پر ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے کہا کہ پہلے ملک کی راجدھانی دہلی اور اس سے منسلک دیگر سیٹلائٹ ٹاؤنز کی ترقی کو مربوط کرنے کے لیے ایک قومی راجدھانی خطہ تشکیل دیا گیا اور تب سے اس پورے علاقے کی مجموعی ترقی ہوئی۔ اسی طرح اب یوپی کی راجدھانی لکھنؤ اور آس پاس کے ٹاؤن شپ علاقوں کو شامل کرکے ریاستی دارالحکومت علاقہ (ایس سی آر) کو ترقی دینے سے لکھنؤ اور آس پاس کے علاقوں کی مجموعی ترقی ہوگی۔

بھارت ایکسپریس.



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read