ملک کا پسندیدہ چینل بھارت ایکسپریس اب ’’فاسٹ وے‘‘ پر بھی دستیاب ہے۔ بھارت ایکسپریس پہلے ہی ملک کے تمام بڑے ڈی ٹی ایچ اور کیبل نیٹ ورکس پر دستیاب ہے۔ ٹاٹا پلے(Tata Play)، ڈش ٹی وی(Dish TV)، ویڈیوکان ڈی 2 ایچ (Videocon D2H)، ہیتھوے (Hathway) سمیت تمام سروس فراہم کرنے والوں کے بعد اب یہ ’’فاسٹ وے‘‘ (Fast Way) پر بھی دستیاب ہے۔ واضح رہے کہ فاسٹ وے کی نشریات 140 سے زیادہ شہروں اور قصبوں تک پھیلی ہوئی ہیں۔
واضح رہے کہ فاسٹ وے ایک معروف ڈیجیٹل کیبل ٹی وی اور براڈ بینڈ سروس فراہم کرنے والا ادارہ ہے، جو ہندوستان کی کئی ریاستوں میں اپنی خدمات فراہم کرتا ہے۔ فاسٹ وے ٹرانسمیشنز پرائیویٹ لمیٹڈ ایک ڈیجیٹل کیبل ٹی وی نیٹ ورک ہے، جو 450+ SD اور HD چینلز کے ساتھ ساتھ تیز رفتار براڈ بینڈ خدمات بھی فراہم کرتا ہے۔ کمپنی آئی پی ٹی وی اور او ٹی ٹی سروسز کے شعبے میں بھی سرگرم ہے، جو صارفین کو لائیو ٹی وی، آن ڈیمانڈ مواد اور تیز رفتار انٹرنیٹ فراہم کرتی ہے۔ اب آپ فاسٹ وے کے مختلف ذرائع سے بھارت ایکسپریس نیوز چینل سے جڑ سکتے ہیں۔
فاسٹ وے کتنے شہروں میں دستیاب ہے؟
فاسٹ وے فی الحال کیبل ٹی وی اور براڈ بینڈ خدمات فراہم کرتا ہے۔ اس کی خدمات ہندوستان کے 140 سے زیادہ شہروں اور قصبوں میں دستیاب ہیں۔ اس کے علاوہ کمپنی 21 شہروں میں تیز رفتار کیبل براڈ بینڈ خدمات بھی فراہم کرتی ہے۔ فاسٹ وے کی خدمات بنیادی طور پر پنجاب، ہریانہ، ہماچل پردیش، جموں و کشمیر، راجستھان، اتر پردیش، اور اتراکھنڈ میں دستیاب ہیں۔
فاسٹ وے نے حال ہی میں اپنا IPTV سیٹ ٹاپ باکس بھی لانچ کیا ہے، جو صارفین کو 450+ SD اور HD چینلز کے ساتھ ساتھ OTT پلیٹ فارم تک رسائی فراہم کر رہا ہے۔ مزید برآں فاسٹ وے کا ایک موبائل ایپ بھی ہے جسے Fastway Live TV کہتے ہیں۔ اس کے ذریعے صارفین اپنے اسمارٹ فونز پر بھی لائیو ٹی وی سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔
بھارت ایکسپریس ان پلیٹ فارمز پر ہے دستیاب
بھارت ایکسپریس اب تمام بڑے ڈی ٹی ایچ اور کیبل نیٹ ورکس پر دستیاب ہے، جن میں ٹاٹا پلے (چینل 535)، ایئرٹیل ڈیجیٹل ٹی وی (چینل 327)، ڈش ٹی وی (چینل 671)، D2H (چینل 753)، DEN (چینل 314)، Denon (چینل 312)، جیو فائبر (چینل 495)، سٹی (چینل 310)، ہیتھوے (دہلی چینل 214، ممبئی چینل 213)، این ایکس ٹی ڈیجیٹل (دہلی چینل 806، ممبئی چینل 317) اور جیو ٹی وی (چینل 535) شامل ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

