واسو دیو گھاٹ پر 2 اور 3 نومبر کو ہوگا ’یمنا اتسو‘۔
دہلی میں 2 اور 3 نومبر کو واسو دیو گھاٹ پر ’یمنا اتسو‘ کا انعقاد ہونے جا رہا ہے۔ ’یمنا سنسد‘ کی جانب سے منعقد اس پروگرام کی تیاریوں کے سلسلے میں ننگلی پونا واقع تِروینی سیوا مشن، وِشو رامائن آشرم راشٹر مندر میں اتوار کو اہم میٹنگ ہوئی۔

میٹنگ میں ’یمنا سنسد‘ کے کنوینر روی شنکر تیواری اور راشٹر مندر کے بانی اَجے بھائی نے کہا کہ پتِت پاوَنی ماں یمنا کے تئیں لوگوں میں جذبات اور احساس بنا رہے۔ سال بھر ندی صاف، شفاف اور بلا رکاوٹ بہتی رہے۔

2 نومبر کو 1100 خواتین کلش یاترا نکالیں گی۔ یمنوتری اور متھرا کے پنڈت وید منتر پڑھ کر جل یگیہ کرائیں گے۔ یہ پانی یمنوتری سے لایا جائے گا۔ دن بھر نُکڑ ناٹک اور یمنا نمائش ہوگی۔ شام میں اَجے بھائی یمنا پر کتھا سنائیں گے۔

3 نومبر کو یمنا کانکلیو ہوگا، جس میں ندی اور ماحولیات کے شعبے کے پروفیسر شریک ہوں گے۔ اس موقع پر مرکزی اور دہلی حکومت کے جل اور ماحولیات کے وزراء کو مدعو کیا جائے گا۔ شام کو یمنا آرتی ہوگی۔ روی شنکر تیواری نے بتایا کہ یمنا اتسو پروگرام حکومت، سماجی، مذہبی، سیاسی، تجارتی اور عوامی تعاون سے منعقد ہوگا۔
اتوار کی میٹنگ میں ایم ایل اے راجکمار بھاٹیا، رِچا پانڈے مشرا، رویندر گپتا، شیام سندر اگروال، راجپال رانا، نیپال کے سابق رکن پارلیمان کیڈیا، بلدیو گپتا، چندر بھوشن گپتا، جگموہن گوٹیوالا، دیو راج باویجا، سورندر موہن گپتا، تِرلُوک گوینکا، ابھیشیک گنیڑیوالا، ڈاکٹر پروین شرما، سورندر بدھوڑی، دہلی یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر وید پرکاش، تھان سنگھ یادو، سنتوش شکلا سمیت کئی لوگ موجود رہے۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

