Bharat Express DD Free Dish

Pradhan Mantri Mudra Yojana: مدرایوجنا میں خواتین کی بڑی حصہ داری، 60 فیصد سے زیادہ قرض خواتین نے لیے: وزیر اعظم نریندر مودی

وزیر اعظم مودی  نے مالی شمولیت کی اسکیموں کے اثرات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مدرا یوجنا نے زمینی سطح پر خواتین کو بااختیار بنایا ہے اور انہیں آسانی سے قرض فراہم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 60 فیصد سے زیادہ خواتین مستفیدین ہونا اس بات کا اشارہ ہے کہ بھارت کے کاروباری شعبے میں بڑی تبدیلی آ رہی ہے۔

نئی دہلی :وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو کہا کہ پردھان منتری مدرا یوجنا (پی ایم ایم وائی) کے تحت دیے گئے مجموعی قرضوں میں سے 60 فیصد سے زیادہ خواتین نے حاصل کیے ہیں۔قومی دارالحکومت میں واقع وگیان بھون میں منعقدہ “ناری شکتی وندن سمیلن” سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم  نریندر مودی نے کہا کہ آج بھارت کی خواتین نئے نئے کاروبار کے ذریعے اپنی الگ شناخت قائم کر رہی ہیں۔وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا، “آج ہماری بیٹیاں نئے کاروبار میں اپنی پہچان بنا رہی ہیں۔ مدرا یوجناکے تحت 60 فیصد سے زیادہ قرض خواتین نے لیے ہیں۔”

وزیر اعظم  نے کہا کہ خواتین کی یہ بڑھتی ہوئی شرکت نہ صرف خاندانوں کو مضبوط بنا رہی ہے بلکہ ملک کی معیشت کو بھی تیزی سے آگے بڑھا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خواتین اسٹارٹ اپ انقلاب میں بھی اہم کردار ادا کر رہی ہیں اور کاروباری میدان میں تیزی سے آگے بڑھ رہی ہیں۔

وزیر اعظم مودی  نے مالی شمولیت کی اسکیموں کے اثرات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مدرا یوجنا نے زمینی سطح پر خواتین کو بااختیار بنایا ہے اور انہیں آسانی سے قرض فراہم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 60 فیصد سے زیادہ خواتین مستفیدین ہونا اس بات کا اشارہ ہے کہ بھارت کے کاروباری شعبے میں بڑی تبدیلی آ رہی ہے۔

نریندر مودی نے مزید کہا کہ خواتین نئی رکاوٹوں کو توڑتے ہوئے نئے مواقع تلاش کر رہی ہیں اور ملک کی اسٹارٹ اپ تحریک میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فیصلہ سازی کے عمل میں خواتین کی بڑھتی ہوئی شمولیت بھارت کے روشن مستقبل کی سب سے بڑی ضمانت ہوگی۔

وزیر اعظم مودی  نے بتایا کہ “ناری شکتی وندن” پہل خواتین کی امنگوں کو نئی اڑان دے گی اور نچلی سطح سے لے کر اعلیٰ سیاسی پلیٹ فارم تک ان کے سفر کو آسان بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں 14 لاکھ سے زیادہ خواتین مقامی طرز حکمرانی کے اداروں میں شامل ہیں اور پالیسی سازی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read