تصویر: اے این آئی
جموں و کشمیر کے سرینگر اور ادھم پور میں دھماکوں کی اطلاعات کے ساتھ ہی ملک کے متعددی سرحدی مقامات پر مکمل بلیک آؤٹ نافذ کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان نے آج شام ہی جنگ بندی پر اتفاق کیا تھا اور دونوں ممالک نے اس کا اعلان بھی کیا تھا۔ تاہم تازہ اطلاعات کے مطابق پاکستان نے چند گھنٹوں میں ہی اس جنگ بندی کا خلاف ورزی کر دی ہے اور جموں و کشمیر کے سرینگر اور ادھم پور میں ڈرون حملے کیے ہیں۔
Gujarat Home Minister Harsh Sanghavi tweets, “Several drones have been spotted in the Kutch district. A complete blackout will be implemented now. Please stay safe, don’t panic.” pic.twitter.com/xS1K1fyZ3Y
— ANI (@ANI) May 10, 2025
اے این آئی کی خبر کے مطابق سرینگر میں ہندوستانی ایئر ڈیفنس سسٹم نے کئی پاکستانی ڈرون ناکارہ کیے ہیں اور کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بھی ٹویٹ کرتے ہوئے سرینگر میں دھماکوں کی تصدیق کی ہے اور ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔ دریں اثنا پورے جموں، سرینگر، پٹھان کوٹ، ادھم پور، کٹھوعہ، راجستھان کے باڑمیر، جیسلمیر اور پنجاب کے فیروز پور اور مونگا کے ساتھ گجرات کے کچھ میں مکمل بلیک آؤٹ نافذ کیے جانے کی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔
#WATCH | Rajasthan: A complete blackout has been enforced in Jaisalmer
(Visuals deferred by an unspecified time) pic.twitter.com/VwdgLTGyQy
— ANI (@ANI) May 10, 2025
پاکستان پھر کر رہا ہے جنگ بندی کی خلاف ورزی
آج شام وزارت دفاع کی پریس بریفنگ ہندوستانی فوج نے واضح کر دیا تھا کہ ہم جنگ بندی کی پابندی کریں گے، لیکن پاکستان کے کسی بھی حملے کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔ پاکستان کے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے جنگ بندی پر اتفاق کی جانکاری دی تھی۔ تاہم تازہ اطلاعات جنگ بندی کے ان اعلانات سے مطابقت نہیں رکھتیں اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ پاکستان نے پھر سے بلا اشتعال طور پر ہندوستان کے ساتھ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

