نئی دہلی : ہریانہ کے گروگرام میں ایک خاتون بائیک رائیڈر کو ٹکر مار کر فرار ہونے کا خوفناک معاملہ سامنے آیا ہے۔ خاتون بائیک رائیڈر شوانی چوہان کا الزام ہے کہ کار سوار افراد نے پہلے ان کا پیچھا کیا اور رکنے کے لیے کہا، لیکن جب انہوں نے بات نہیں مانی تو کار سواروں نے ان کی بائیک کو ٹکر مار دی اور فرار ہو گئے۔ کار کی ٹکر سے سڑک پر گرنے والی شوانی نے بتایا کہ حادثے کے بعد ان کے کچھ ساتھی بائیکرز نے کار کا پیچھا بھی کیا۔ یہ واقعہ اتوار، 13 ستمبر کو گالف کورس روڈ پر پیش آیا۔
کون ہیں شوانی چوہان؟
گالف کورس روڈ پر حادثے کا شکار ہونے والی خاتون بائیک رائیڈر شوانی چوہان نے فیشن ڈیزائننگ کا کورس کیا ہوا ہے اور وہ گریجویٹ ہیں۔ وہ کالکاجی سے عام آدمی پارٹی کے ٹکٹ پر میونسپل کارپوریشن کا الیکشن بھی لڑ چکی ہیں۔ ان کے والد روشن چوہان کے مطابق کالکاجی اسمبلی حلقے میں شوانی کی اچھی خاصی گرفت ہے۔حادثے کے وقت شوانی اپنے بائیکنگ گروپ کے ساتھ رائیڈ پر تھیں، اسی دوران کار سوار نے ان کی بائیک کو ٹکر مار دی۔
شوانی چوہان کے والد نے کیا کہا؟
شوانی چوہان کے والد روشن چوہان نے بتایا کہ پولیس کی 5 ٹیمیں معاملے کی تحقیقات میں مصروف ہیں اور اپنا کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے پولیس سے اپیل کی کہ وہ سختی کے ساتھ کارروائی کرے۔انہوں نے کہا کہ ان کی بیٹی نے انہیں اس واقعے کے بارے میں نہیں بتایا تھا کیونکہ وہ گھبرا گئی تھی۔ انہیں بھی اس معاملے کی اطلاع میڈیا کے ذریعے ملی۔ روشن چوہان نے کہا کہ بچے گاڑیاں چلاتے ہی ہیں اور اسکوٹی وغیرہ بھی چلاتے رہتے ہیں، لیکن وہ اس بات سے مطمئن ہیں کہ پولیس نے معاملے کا بہت تیزی سے نوٹس لیا اور متعلقہ شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کی۔انہوں نے کہا، ’’پولیس نے ہمارا انتظار نہیں کیا، بہت اچھا کام کیا۔‘‘
Gurugram, Haryana: Father of Gurugram bike accident victim rider Shivani Chauhan, Roshan Chauhan, says, “….I am satisfied that the police took cognisance of the matter very quickly and registered an FIR against that person. They did not ignore our complaint, and they did a very… pic.twitter.com/gn2MGd98J6
— IANS (@ians_india) September 14, 2026
کار کے مالک منیش نے کیا کہا؟
دوسری جانب گروگرام گالف کورس روڈ حادثے میں کار کے مالک منیش کا بیان بھی سامنے آیا ہے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ جس کار سے لڑکی کو ٹکر ماری گئی، وہ ان کی ہی ہے۔ تاہم منیش کا کہنا ہے کہ واقعے سے 2 دن پہلے ان کا دوست کلیان بینسلا کار لے کر گیا تھا۔منیش کے مطابق واقعے کے بعد جب انہوں نے کلیان کو فون کیا تو اس نے فون بھی نہیں اٹھایا۔
کلیان بینسلا کے وکیل کی کیا دلیل؟
کلیان بینسلا ہریانہ کے پلول کا رہنے والا ہے۔ اس پر الزام ہے کہ اس نے جان بوجھ کر خاتون بائیک رائیڈر کو ٹکر ماری۔ تاہم بینسلا کے وکیل نے دعویٰ کیا کہ سڑک پر بائیک رائیڈرز کا ’’دہشت‘‘ ہے اور بار بار اشتعال دلانے کے بعد یہ واقعہ پیش آیا۔وکیل نے مطالبہ کیا کہ واقعے کی مکمل ویڈیو ریکارڈنگ عوام کے سامنے لائی جائے، تاکہ پورا معاملہ واضح ہو سکے۔
گروگرام پولیس نے کیا کہا؟
گروگرام پولیس نے پیر، 14 ستمبر کو سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے جواب میں رات 10:14 بجے بتایا کہ متاثرہ کی جانب سے اب تک کوئی تحریری شکایت نہیں ملی ہے۔ تاہم پولیس نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے معاملے میں ایف آئی آر درج کر لی ہے۔ پولیس کے مطابق اس کیس میں ملزم کی شناخت کر لی گئی ہے اور اسے گرفتار کرنے کے لیے 3 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



