Bharat Express DD Free Dish

Vivek Agnihotri calls PM’s ‘silence’ best strategy: وویگ اگنی ہوتری نے ہند-پاک کشیدگی کے درمیان وزیر اعظم کی ’’خاموشی‘‘ کو کہا ’’بہترین حکمت عملی‘‘، مہابھارت سے دیے حوالے

۔ ’’کشمیر فائلز‘‘ سے شہرت پانے والے فلم ڈائریکٹر وزیر اعظم کی خاموشی کو ’’پی ایم مودی کی حکمت عملی‘‘ قرار دیتے ہوئے جنگ کے دوران خاموشی کی اہمیت پر مہابھارت کے حوالے سے ڈالی روشنی۔

مشہور فلم ڈائریکٹر وویک اگنی ہوتری نے ہندوستان پاکستان تنازعہ کے درمیان وزیر اعظم نریندر مودی کے کردار کی تعریف کی ہے۔ ’’کشمیر فائلز‘‘ سے شہرت پانے والے فلم ڈائریکٹر وزیر اعظم کی خاموشی کو ’’پی ایم مودی کی حکمت عملی‘‘ قرار دیتے ہوئے جنگ کے دوران خاموشی کی اہمیت کے حوالے سے مہابھارت اور چانکیہ کا بھی حوالہ دیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے وویگ اگن ہوتری نے کہا ’’مہابھارت اور چانکیہ نے ہمیں سکھایا ہے کہ جنگ صرف میدان میں نہیں لڑی جاتی، بلکہ یہ دماغ میں لڑی جاتی ہے۔ بہت زیادہ گفتگو ارادے کو کمزور کرتی ہے، منصوبوں کو بے نقاب کرتی ہے اور ان میں دراڑیں ڈالتی ہیں۔ اصل طاقت خاموشی یا بامقصد تقریر میں ہے۔‘‘

مہابھارت سے دیے خاموشی کی اہمیت کے حوالے

اگنی ہوتری نے مزید لکھا ’’بھارت پاکستان جنگ بندی صرف ایک وقفہ نہیں ہے، یہ ایک نفسیاتی توازن ہے، یہ ایک یاد دہانی ہے کہ تحمل، جب اسٹریٹجک ہو، اشتعال انگیزی سے زیادہ طاقتور ہو تا ہے۔ جیسا کہ پرانے لوگ کہتے تھے – کبھی کبھی خاموشی بھی بہت کچھ بولتی ہے اور یہ وزیر اعظم نریندر مودی سے بہتر کون جانتا ہے!‘‘

وویگ اگنی ہوتیر اس سے پہلے بھی ملک کےمسائل پر آواز اٹھاتے رہے ہیں۔ ہفتہ کو انھوں نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی اور مہابھارت کے ایک حصے کا ذکر کرتےہوئے کہا ’’۔۔۔کرشن جنگ کے دوران غیر ضروری تقریریں کرنے کے خلاف مشورہ دیتے ہیں، کیوں کہ الفاظ جنگجوؤں کو متاثر کرتے ہیں۔‘‘ انھوں نے مہابھارت کے ہی ایک اور حصے کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ’’بھیشم نے مشورہ دیا کہ جنگ کے دوران خاموشی اتنی ہی اہم ہے جتنی ہمت۔ الفاظ حوصلے کو توڑ سکتے ہیں، جب کہ خاموشی توجہ اور عزم کو برقرار رکھ سکتی ہے۔‘‘

جلد ہی سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی اگنی ہوتری کی اگلی فلم

دریں اثنا بطور ہدایت کار وویک رنجن کی آنے والی فلم ’’دی دہلی فائلز: بنگال چیپٹر‘‘ بنگال کے سانحے اور ہندو نسل کشی پر مبنی ہے اور سنیما گھروں میں ریلیز کے لیے تیار ہے۔ فلم کو ابھیشیک اگروال اور پلوی جوشی نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے۔ تیج نرائن اگروال اور آئی ایم بدھا پروڈکشن کے اشتراک سے تیار کردہ یہ فلم 15 اگست کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔ اس فلم میں اداکار متھن چکرورتی کے ساتھ انوپم کھیر، گووند نام دیو، پنیت اسر، ببو مان اور پلومی گھوش اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read