نئی دہلی : بھارت کے نائب صدر سی پی رادھا کرشنن پیر کو سری لنکا کے شہر نوارا ایلیا پہنچے، جہاں انہوں نے بھارتی نژاد تمل برادری کیلئے جاری انڈین ہاؤسنگ پروجیکٹ کے مختلف مقامات کا جائزہ لیا۔ اس منصوبے کا مقصد سری لنکا میں رہنے والی بھارتی نژاد تمل آبادی کو بہتر رہائش اور بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ نائب صدر کے سرکاری “ایکس” ہینڈل کے مطابق یہ دورہ بھارت اور سری لنکا کے درمیان ترقیاتی اور عوامی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی سمت ایک اہم قدم ہے۔ یہ ہاؤسنگ منصوبہ سری لنکا میں بھارت کے بڑے ترقیاتی امدادی فریم ورک کا حصہ ہے، جس کا مقصد پلانٹیشن علاقوں میں رہنے والے تمل خاندانوں کی زندگی کو بہتر بنانا ہے۔
اس سے قبل اتوار کو نائب صدر نے دارالحکومت کولمبو میں سری لنکا کے صدر انورا کمارا دِسانائیکے سے ملاقات کی۔ اس دوران دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات، ثقافتی روابط اور ترقیاتی تعاون کو مضبوط بنانے پرتبادلہ خیال کیا، جب کہ کئی مفاہمتی یادداشتوں (ایم او یوز) پر بھی دستخط کیے گئے۔
اہم ایم او یوز
وزارت خارجہ کے مطابق درج ذیل اہم منصوبوں پر اتفاق ہوا:
الف) ملائیتو کےڈسٹرکٹ جنرل اسپتال میں چار منزلہ میڈیکل وارڈ کمپلیکس کی تعمیر
ب) مشرقی صوبے کیلئے ملٹی سیکٹورل گرانٹ اسسٹنس کے تحت چھ منصوبے
- خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے باٹک ٹریننگ سینٹرز
- دیہاتکنڈیا بیس اسپتال میں پری میچور بیبی یونٹ
- متھور بیس اسپتال میں آنکھ، کان اور ذہنی صحت یونٹ
- کنٹریکٹ فارمر کلسٹر کی تشکیل
- پائیدار آیوروید گاؤں کی تعمیر
- گومرنکڈاوالا میں سنٹرل آیورویدک ڈسپنسری وارڈ کمپلیکس
اہم اعلانات
دونوں ممالک کے درمیان کئی اہم اعلانات بھی کیے گئے:
- بھارتی نژاد تمل برادری کیلئے او سی آئی اہلیت چھٹی نسل تک بڑھانے کا اعلان
- انڈین ہاؤسنگ پروجیکٹ فیز-III کی تکمیل، جس کے تحت 4000 گھر تعمیر کیے گئے
- بحالی پیکج کے تحت شمالی ریلوے لائن پر ٹرین سروس دوبارہ شروع کرنے کا اعلان
- تین بیلی برج بنانے کا اعلان (ایک کینڈی میں، دو اوا صوبے میں)
- سیلون اسٹیٹ ورکرز ایجوکیشن ٹرسٹ اسکالرشپ میں اضافہ
- سری لنکا کا بھارت کی قیادت میں قائم انٹرنیشنل بگ کیٹ الائنس میں شامل ہونے پر اتفاق
یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان ترقیاتی شراکت داری اور عوامی سطح پر تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی سمت اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


