صدر ہند دروپدی مرمو نے آج اکیس ستمبر 2023 کو گریٹر نوئیڈا میں پہلے اترپردیش انٹرنیشنل ٹریڈ شو کا افتتاح کیاہے۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ اترپردیش انٹر نیشنل ٹریڈشو اترپردیش کی مصنوعات کو ہندوستانی مارکیٹ میں اور بیرون وطن میں پہنچانے کے لئے ایک خوش آئند اقدام ہے۔ انھوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیاکہ اس ٹریڈ شو میں دوہزار سے زیادہ مینوفیچکچرر اپنی مصنوعات پیش کررہے ہیں اور 66 ملکوں سے چار سو سے زیادہ خریدار اس میں حصہ لے رہے ہیں۔ انھوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ اس ٹریڈ شو سے اترپردیش مینوفیکچرر اور صنعتکاروں کو اپنا مال قومی اور بین الاقوامی منڈی تک پہنچانے کا ایک ہم ذریعہ حاصل ہوگا۔
Investment opportunities को सरल बनाने, व्यापार को सुगम बनाने और infrastructure development को गति देने के परिणाम-स्वरूप उत्तर प्रदेश अब देश में सबसे तेजी से बढ़ती राज्य-स्तर की अर्थव्यवस्थाओं में शामिल हो गया है। राज्यों के स्तर पर ऐसे उत्कृष्ट आर्थिक प्रदर्शन के बल पर ही भारत की… pic.twitter.com/N9rKC0wlwH
— President of India (@rashtrapatibhvn) September 21, 2023
صدر ہند نے کہا کہ اس ٹریڈ شو میں ایک ضلع ایک پیداوار سے مختلف مصنوعات پیش کی جارہی ہیں۔ انھوں نے اس بات کو بھی سراہا کہ ہینڈی کرافٹ پر مبنی مصنوعات کے ساتھ ساتھ ریاست کے نوجوان صنعکار، خصوصا خواتین صنعتکار بھی اپنی مصنوعات پیش کررہی ہیں۔ مرمو نے صنعتکاروں اور کارکنوں میں خواتین کی حصہ داری بڑھائے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ حالیہ برسوں میں اترپردیش کی حکومت نے اقتصادی ترقی اور سرمایہ کاری کے فروغ کی جانب متعدد اقدامات کئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اب اترپردیش ملک میں ریاست گیر سطح پر تیزی سے ترقی کرتی معیشتوں میں سے ایک ہے اوریہ سرمایہ کاری کے عمل میں آسانی لاکر ، کاروبار کرنے میں آسانی پیدا کرکے اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں تیزی لاکر ممکن بنایا گیاہے۔ انھوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ ریاستی سطح پر اقتصادی ترقی کی اتنی بہترین کارکردگی کی بنیاد پر ہندوستان دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت والا ملک بنے گا۔
उत्तर प्रदेश अंतर-राष्ट्रीय Trade Show में 2000 से अधिक निर्माता अपने उत्पादों को प्रदर्शित कर रहे हैं। स्थापित औद्योगिक घरानों से लेकर नए उद्यमियों तक, विभिन्न श्रेणियों के उद्यमियों के उत्पाद यहाँ उपलब्ध हैं।
मुझे विश्वास है कि यह trade show उत्तर प्रदेश के निर्माताओं एवं… pic.twitter.com/CltWa7X7IM— President of India (@rashtrapatibhvn) September 21, 2023
صدر جمہوریہ نے کہا کہ اترپردیش 96 لاکھ سے زیادہ ایم ایس ایم ای کے ساتھ تمام ریاستوں میں اول مقام پر ہے۔ انھوں نے کہا کہ زمین سے گھری ریاست ہونے کے باوجود اترپردیش سے برآمدات میں لگاتار اضافہ ہورہا ہے۔ انھوں نے اس بات پر خوشی ظاہر کی کہ ریاست کی برآمدات جوکہ سال دوہزار سترہ اٹھارہ میں تقریبا 88 ہزار کروڑ روپے تھی وہ سال دوہزار بائیس تئیس میں بڑھ کر ایک لاکھ 75 ہزار کروڑ روپے پہنچ گئی ۔ انھوں نے کہا کہ جی ٹوئنٹی نئی دہلی کے رہنماؤں کے اعلانئے میں لوکل ویلیو پیدا کرنے اور ایم ایس ایم ای کو درپیش چیلنجوں کی نشاندہی کرنے اور ایم ایس ایم ای کو بین الاقوامی سطح پر جوڑنے کی بات شامل کی گئی ہے۔ انھوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ اترپردیش انٹرنیشنل ٹریڈ شو ہماری قومی اور بین الاقوامی ترجیحات کو جی ٹوئنٹی کے مقاصد سے ہم آہنگ کرے گا۔
بھارت ایکسپریس۔