Bharat Express DD Free Dish

Uttar Pradesh International Trade Show

پانچ روزہ بین الاقوامی تجارتی میلے میں اتر پردیش کی صنعت، برآمدات، ٹیکنالوجی، دستکاری اور نئے صنعتی شعبوں کی نمائش ہوگی، اختتامی تقریب سے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ خطاب کریں گے۔

پی ایم مودی نے یو پی آئی، آدھار، ڈیجی لاکر اور جَیم پورٹل جیسی اسکیموں کو اقتصادی انقلاب کی بنیاد بتایا۔ انہوں نے کہا کہ آج جَیم پورٹل سے 25 لاکھ سے زیادہ سروس پرووائیڈرز جڑے ہیں اور مرکزی حکومت 15 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کے سامان اور خدمات خرید چکی ہے۔ صرف ایم ایس ایم ایز سے 7 لاکھ کروڑ روپے کی خرید ہوئی ہے، جو چھوٹے صنعت کاروں کے لیے بڑا سہارا ہے۔

پی ایم مودی نے بتایا کہ آج پورے بھارت میں جتنے موبائل فون بنتے ہیں، ان میں سے 55 فیصد موبائل فون اتر پردیش میں تیار ہوتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی یوپی اب سیمی کنڈکٹر کے شعبے میں بھی بھارت کی آتم نربھر کو مضبوط کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ یہاں سے کچھ ہی کلومیٹر دور ایک بڑی سیمی کنڈکٹر سہولت پر کام شروع ہونے والا ہے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ حالیہ برسوں میں اترپردیش کی حکومت نے اقتصادی ترقی اور سرمایہ کاری کے فروغ کی جانب متعدد اقدامات کئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اب اترپردیش ملک میں ریاست گیر سطح پر تیزی سے ترقی کرتی معیشتوں میں سے ایک ہے۔