یوپی اسمبلی کے مانسون سیشن میں سماجوادی پارٹی کوبڑا جھٹکا لگا ہے۔ سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی سچن یادوکواسمبلی سیشن سے معطل کردیا گیا ہے۔ آنے والے دو دنوں میں اسمبلی سیشن کی کارروائی میں سچن یادونہیں شامل ہوسکیں گے۔ قانون سازاسمبلی کے پرنسپل سکریٹری پردیپ کماردوبے نے سچن یادوکولکھے ایک خط میں کہا- مجھے آپ کو یہ مطلع کرنے کا حکم ہوا ہے کہ اسمبلی کے 4 اگست، 2026 کے قانون سازاسمبلی کے اجلاس میں ایوان کی طرف سے منظورکردہ قرارداد کے مطابق، اترپردیش قانون سازاسمبلی کے طریقہ کاراورطرزعمل کے قواعد، 2023 کے تحت آپ کوایوان کی تجویزپرمعطل کردیا گیا ہے، جس کے تحت آپ کو 1:25 بجے سے پورے سیشن کے لئے معطل کردیا گیا ہے۔
احتجاج پربیٹھے سچن یادو
خط میں کہا گیا ہے کہ اس لئے، اتر پردیش قانون ساز اسمبلی 2023 کے قواعد وضوابط کے ضابطہ 299 کے ذیلی قاعدہ (1) کے تحت، آپ ایوان کے احاطے میں داخل نہیں ہوسکیں گے، جیسا کہ مذکورہ قواعد کے قاعدہ 3 (ڈی) میں بیان کیا گیا ہے اوراس کے دوران کمیٹی کی کارروائی اورایوان کی کارروائی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ اس فیصلے کے خلاف سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی سچن یادو اسمبلی میں چودھری چرن سنگھ کی مورتی کے نیچے دھرنے پربیٹھ گئے۔
اس سے پہلے جب سچن یادوکواسمبلی سے معطل کیا گیا تھا تب انہوں نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ ہم چڑھاوا چوری پربحث کرانا چاہتے تھے۔ حکومت نے کہا کہ یہ تازہ معاملہ نہیں ہے۔ اس سے زیادہ تازہ اورمتعلقہ معاملہ کیا ہوسکتا ہے؟ تصویرسے متعلق انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ حکومت نے کہا تھا کہ ایس آئی ٹی کے بعد دودھ کا دودھ، پانی کا پانی میں کیا آیا؟ مسلسل معاملہ دبانے کا کام کررہے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو-
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

