Bharat Express DD Free Dish

Nitin Gadkari’s house receives bomb threat: مرکزی وزیر نتن گڈکری کے گھر کو بم سے اڑانے کی دھمکی، تحقیقات شروع

زون-1 کے ڈی سی پی رشیکیش ریڈی کے مطابق پولیس نے نامعلوم کال کرنے والے کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کردی ہے۔ اس کے علاوہ پولیس نامعلوم کال کرنے والے کا سراغ لگا رہی ہے۔

نتن گڈکری کے گھر کو بم سے اڑانے کی دھمکی

ناگپور: مرکزی روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز منسٹر نتن گڈکری کے ناگپور میں واقع گھر کو بم سے اڑانے کی دھمکی ملی ہے۔ ناگپور پولیس کے 112 نمبر پر دھمکی آمیز کال موصول ہوئی جس کے بعد پولیس نے ان کے گھر کی تلاشی لی۔ نتن گڈکری کی وردھا روڈ رہائش گاہ اینریکو ہائٹس کو اتوار کی صبح 8:46 بجے بم سے اڑانے کی دھمکی ملی۔ یہ دھمکی ناگپور پولیس کنٹرول روم کے ایمرجنسی نمبر 112 پر ایک نامعلوم شخص کی کال کے ذریعے موصول ہوئی۔

تلاشی کے دوران نہیں ملی کوئی مشکوک چیز

بم کی دھمکی ملنے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی شروع کردی۔ پرتاپ نگر پولیس اسٹیشن کو اس کی اطلاع دی گئی، اور پولیس گڈکری کی رہائش گاہ پہنچی اور تلاشی لی۔ حالانکہ، تلاشی کے دوران کوئی مشکوک چیز نہیں ملی۔ زون-1 کے ڈی سی پی رشیکیش ریڈی کے مطابق پولیس نے نامعلوم کال کرنے والے کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کردی ہے۔ اس کے علاوہ پولیس نامعلوم کال کرنے والے کا سراغ لگا رہی ہے۔

آپ کو بتا دیں کہ مرکزی وزیر نتن گڈکری اس وقت ناگپور میں موجود ہیں۔ اس کے پیش نظر پولیس نے حفاظتی انتظامات سخت کر دیے ہیں۔ اس کے علاوہ اس واقعے کی تحقیقات شدت کے ساتھ جاری ہیں۔

چراغ کو دھمکی دینے والا شخص گرفتار

یہ پہلی بار نہیں ہے کہ اس طرح کی دھمکی موصول ہوئی ہے۔ اس سے قبل بھی کئی وی وی آئی پی شخصیات اور مقامات کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں مل چکی ہیں۔ اس سے قبل 13 جولائی کو پولیس نے مرکزی وزیر اور ایل جے پی (رام ولاس) کے قومی صدر چراغ پاسوان کو دھمکی دینے والے شخص کو گرفتار کیا تھا۔

ملزم نے چراغ پاسوان کو بم سے اڑا دینے کی دھمکی دی تھی۔ ملزم کی شناخت 21 سال کے محمد معراج کے طور پر کی گئی ہے، جو بہار کے بیگوسرائے ضلع کے بھیدھا گاؤں کا رہنے والا ہے۔ اس کے علاوہ 26 جولائی کو ممبئی پولیس کنٹرول روم کو چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمینس (CSMT) اسٹیشن پر بم رکھنے کی اطلاع ملی تھی۔ حالانکہ، تفتیش کے دوران کوئی دھماکہ خیز مواد یا مشکوک چیز نہیں ملی۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read