Bharat Express DD Free Dish

Amit Shah inaugurates Cooperative Complex in Ahmedabad: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے احمدآباد میں کوآپریٹو کمپلیکس کا کیا افتتاح، انفارمیشن اینڈ لائبریری نیٹ ورک سینٹر کا بھی کیا دورہ

امت شاہ نے گاندھی نگر میں واقع انفارمیشن اینڈ لائبریری نیٹ ورک سینٹر (INFLIBNET) کا دورہ کیا اور لائبریریوں کی ترقی کے لیے جائزہ اجلاس منعقد کیا۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ہفتے کے روز گجرات کے احمد آباد میں ادرودا منڈلی کوآپریٹو لمیٹڈ کے ذریعے تعمیر کیے گئے نئے کوآپریٹو کمپلیکس کا افتتاح کیا۔ اس سے قبل جمعہ کو مرکزی وزیر امت شاہ نے گاندھی نگر میں واقع انفارمیشن اینڈ لائبریری نیٹ ورک سینٹر (INFLIBNET) کا دورہ کیا اور لائبریریوں کی ترقی کے لیے جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ انھوں نے لائبریری کو تعلیم، ثقافت اور تاریخ سے سیکھنے کا ایک بنیادی مرکز قرار دیا۔

امت شاہ نے اس دوران ادارے کے احاطے میں ایک پودا بھی لگایا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ ’’لائبریری تعلیم، ثقافت اور تاریخ کے بارے میں سیکھنے کا ایک بنیادی مرکز ہے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’آج میں نے اپنے لوک سبھا حلقے گاندھی نگر میں واقع ’’انفارمیشن اینڈ لائبریری نیٹ ورک (INFLIBNET)‘‘ سینٹر کا دورہ کیا اور لائبریوں کی ترقی کا جائزہ لیا۔‘‘

وزیر داخلہ نے بتایا کہ ’’INFLIBNET کے ذریعے، کتب خانوں کو جدید ترین ٹیکنالوجی سے جوڑ کر مسلسل ترقی دی جا رہی ہے، جس سے یہ تحقیقی و ترقیاتی (R&D) شعبے میں دلچسپی رکھنے والے بچوں کے لیے معاون مراکز کے طور پر بھی کام کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ ایک موبائل ایپ بھی لانچ کیا گیا۔ یہ ایپ کتابوں سے محبت کرنے والوں کے لیے اپنی پسندیدہ کتابیں حاصل کرنے میں انتہائی مفید ثابت ہوگا۔‘‘

اس سے قبل امت شاہ نے احمد آباد میں واقع 400 سال پرانے جگن ناتھ مندر میں رتھ یاترا کے موقع پر پوجا ارچنا کی تھی۔ انھوں نے صبح 4 بجے منگل آرتی میں بھی شرکت کی اور ملک بھر کی عوام کو اس مقدس مذہبی تہوار کی مبارکباد دی۔ انھوں نے اسے ’’عقیدت اور بھکتی کا انوکھا سنگم‘‘ قرار دیا۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read