Bharat Express DD Free Dish

Trisha Krishnan: وزیر اعلیٰ کے طور پر وجے کو دیکھ کر جذباتی ہوئیں تریشا کرشنن، حلف برداری تقریب کی ویڈیو وائرل

تریشا کرشنن چنئی کے جواہر لعل نہرو انڈور اسٹیڈیم میں منعقدہ حلف برداری تقریب میں نیلی ساڑھی پہن کر شریک ہوئیں۔ تقریب کے دوران جب ایک میڈیا اہلکار نے ان سے کہا کہ ’’یہ تمل ناڈو کے لیے ایک بڑا دن ہے‘‘ تو انہوں نے مسکراتے ہوئے جواب دیا، ’’جی ہاں،

نئی دہلی :تمل فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار سے سیاست دان بننے والے سی جوزف وجے نے اتوار کو تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا۔ اس تاریخی تقریب میں ان کے اہل خانہ، سیاسی شخصیات اور فلمی دنیا سے وابستہ کئی معروف چہرے شریک ہوئے، جن میں اداکارہ تریشا کرشنن بھی شامل تھیں۔ وجے کے ساتھ تعلقات کی افواہوں کے درمیان تریشا کی موجودگی نے تقریب کو مزید خبروں میں لا دیا۔سوشل میڈیا پر اب ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں وجے کی بطور وزیر اعلیٰ پہلی تقریر کے دوران تریشا کرشنن جذباتی نظر آ رہی ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وجے جب عوام سے خطاب کر رہے تھے تو تریشا کی آنکھیں نم ہو گئیں۔ آنسوؤں کے باوجود وہ مسکرانے کی کوشش کرتی دکھائی دیں، جس کے بعد مداحوں نے اس لمحے کو خاصا جذباتی قرار دیا۔

تریشا کرشنن چنئی کے جواہر لعل نہرو انڈور اسٹیڈیم میں منعقدہ حلف برداری تقریب میں نیلی ساڑھی پہن کر شریک ہوئیں۔ تقریب کے دوران جب ایک میڈیا اہلکار نے ان سے کہا کہ ’’یہ تمل ناڈو کے لیے ایک بڑا دن ہے‘‘ تو انہوں نے مسکراتے ہوئے جواب دیا، ’’جی ہاں، شکریہ، شکریہ… میں بہت زیادہ ایکسائٹڈ ہوں۔‘‘ اس موقع پر ان کی والدہ اُوما کرشنن بھی ان کے ساتھ موجود تھیں۔ تاہم تریشا نے مزید سوالات کا جواب دینے سے گریز کیا۔

اپنی پہلی تقریر میں وزیر اعلیٰ جوزف وجے نے تمل ناڈو کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں حکمرانی کے ایک ’’نئے دور‘‘ کا آغاز ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’آئیے ہم سب مل کر تمل ناڈو کو ایک نئی حکومت دیں۔ یہ ایک نئی شروعات ہے، سیکولرازم اور سماجی انصاف کے نئے عہد کی ابتدا ہے۔‘‘وجے نے اپنی تقریر میں شفافیت اور حقیقت پسندانہ سیاست پر زور دیتے ہوئے کہا، ’’میں کوئی دیوتا یا پیغمبر نہیں ہوں۔ میں ایک عام انسان ہوں جو سادہ زندگی گزار رہا ہے۔ میں آپ سے کبھی جھوٹے وعدے نہیں کروں گا، صرف وہی وعدہ کروں گا جو ممکن ہوگا۔‘‘

واضح رہے کہ تریشا کرشنن اور وجے کولی ووڈ کی سب سے مقبول آن اسکرین جوڑیوں میں شمار کیے جاتے ہیں۔ دونوں نے ’’گھلّی‘‘ (2004)، ’’تروپاچی‘‘ (2005)، ’’آتھی‘‘ (2006) اور ’’کُرووی‘‘ (2008) جیسی کامیاب فلموں میں ساتھ کام کیا۔ کئی برس بعد دونوں نے لوکیش کنگراج کی فلم ’’لیو‘‘ (2023) میں ایک ساتھ واپسی کی، جس میں انہوں نے میاں بیوی کا کردار ادا کیا تھا۔دوسری جانب حقیقی زندگی میں بھی دونوں کے تعلقات کی افواہیں کافی عرصے سے گردش میں ہیں۔ تاہم وجے اور تریشا میں سے کسی نے بھی اب تک ان خبروں پر کوئی باضابطہ ردعمل نہیں دیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read