آج 12 جنوری کو دنیا کو مذہب، انسانیت اور عمل کا حقیقی مفہوم سمجھانے والے عظیم مفکر اور روحانی رہنما سوامی وویکانند کی جینتی منائی جا رہی ہے۔ بھارت میں اس دن کو قومی یوم نوجوانان کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ملک کے عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔امت شاہ نے سوامی وویکانند کی جینتی کے موقع پر اپنے سرکاری ایکس ہینڈل پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ سوامی وویکانند جی کو ان کی جینتی پر تمام ملک کے رہنے والوں کو قومی یوم نوجوانان کی دلی مبارکباد۔ انہوں نے کہا کہ سوامی وویکانند نے بھارتی علم و دانش، فلسفے اور روحانیت سے نوجوانوں کو جوڑنے کے ساتھ ساتھ اسے عالمی سطح تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ سوامی وویکانند نے رام کرشن مشن کے ذریعے سماجی خدمت کے ایسے مثالی نمونے قائم کیے، جو آج بھی معاشرے کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ مقصد کے حصول سے پہلے نہ رکنے کا پیغام دینے والے سوامی وویکانند کے افکار نوجوانوں میں فرض شناسی اور حب الوطنی کے جذبات کو بیدار کر رہے ہیں، جو ترقی یافتہ بھارت کی تعمیر کو نئی رفتار دے رہے ہیں۔
स्वामी विवेकानंद जी की जयंती पर उन्हें श्रद्धापूर्वक नमन तथा समस्त देशवासियों को ‘राष्ट्रीय युवा दिवस’ की हार्दिक शुभकामनाएँ।
भारतीय ज्ञान परंपरा, दर्शन व अध्यात्म से देश के युवाओं को जोड़ने और इसकी व्याप्ति विश्व मंचों तक पहुँचाने वाले स्वामी विवेकानंद जी ने रामकृष्ण मिशन के… pic.twitter.com/O3uC7Mvedx
— Amit Shah (@AmitShah) January 12, 2026
اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی سوامی وویکانند کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ سوامی وویکانند کی شخصیت اور ان کے اعمال ترقی یافتہ بھارت کے عزم میں مسلسل نئی توانائی بھرنے کا کام کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے پرارتھنا کی کہ قومی یوم نوجوانان کا یہ مقدس موقع تمام ملک کے لوگوں کو، بالخصوص نوجوانوں کے لیے نئی طاقت اور نیا اعتماد لے کر آئے۔
سوامی وویکانند بھارت کے عظیم روحانی گرو اور فلسفی تھے، جنہوں نے بھارتی تہذیب اور ویدانت کی عظمت کو پوری دنیا میں متعارف کرایا۔ ان کی پیدائش 12 جنوری 1863 کو نریندر ناتھ دت کے نام سے ہوئی۔ وہ سوامی رام کرشن پرمہنس کے شاگرد تھے اور انہوں نے ہی رام کرشن مشن کی بنیاد رکھی۔سوامی وویکانند کو خاص طور پر 1893 میں شکاگو میں منعقدہ عالمی مذاہب کانفرنس میں دیے گئے اپنے تاریخی خطاب کے لیے جانا جاتا ہے، جس کے ذریعے انہوں نے دنیا کو بھارتی روحانیت سے روشناس کرایا۔ اگرچہ ان کا انتقال محض 39 برس کی عمر میں ہو گیا، لیکن ان کے ولولہ انگیز افکار آج بھی کروڑوں نوجوانوں کے لیے خود اعتمادی اور قوم کی تعمیر کی سب سے بڑی تحریک ہیں۔ اسی نسبت سے ان کی جینتی کو قومی یوم نوجوانان کے طور پر منایا جاتا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



