Bharat Express DD Free Dish

MRM’s Historic Tiranga Yatra Promotes Unity in Pahalgam: ہندو مسلم اتحاد کا لازوال پیغام: پہلگام میں ایم آر ایم کی ترنگا یاترا نے رقم کی تاریخ

مسلم راشٹریہ منچ کی امن یاترا نے ثابت کیا – ‘کشمیر بھارت کی روح، ہم سب ایک ہیں۔ ترنگے کی چھاؤں میں جڑے دل، پہلگام میں بھائی چارے کی گونج۔

مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیر اہتمام منعقدہ ’’خصوصی ترنگا اور امن، ہم آہنگی اور ترقی یاترا‘‘ نے ایک تاریخی اقدام کا اعادہ کرتے ہوئے ثابت کر دیا کہ ’’ہندو اور مسلمان کبھی جدا نہیں ہو سکتے۔‘‘ ایم آر ایم کے سرپرست ڈاکٹر اندریش کمار نے اس یاترا کی قیادت کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ’’ہماری تہذیب، ہمارا ترنگا اور ہمارا آئین ہمیں ایک دھاگے میں پروتا ہے۔ خواہ تاریخ کا کوئی سانحہ ہو یا حال کی کوئی آزمائش، ہم ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے۔‘‘ دریں اثنا انھوں نے پاک مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے بھی واضح طور پر کہا کہ ’’وہ بھارت کا اٹوٹ انگ ہے اور ایک دن ترنگا وہاں بھی لہرائے گا۔‘‘

رشیوں اور صوفیوں کی زمین ہے کشمیر: شاہد اختر

اس دوران پروفیسر شاہد اختر، کشمیر کی ثقافتی ورثے کو یاد کرتے ہوئے جذباتی ہو گئے اور انھوں نے کہا کہ ’’یہ وہ سرزمین ہے جہاں رشیوں، صوفیوں اور سنتوں نے محبت اور بھائی چارے کا پیغام دیا۔ دہشت گردی ہماری شناخت نہیں، ہماری روح ’امن‘ ہے۔‘‘ اس موقع پر جموں و کشمیر وقف بورڈ کی صدر ڈاکٹر درخشاں اندرابی، ایم آر ایم کے قومی کنوینر محمد افضل، ڈاکٹر شالنی علی اور سینکڑوں مقامی شہری موجود تھے۔ سب نے یک زبان کہا  کہ ’’کشمیر کی ترقی، امن اور ترنگا ہماری اولین ترجیح ہے۔‘‘

بابا زین الدین رشی کی درگاہ پر پیش کیا خراج عقیدت: صوفی روایت کا احترام

اس یاترا کے دوران ڈاکٹر اندریش کمار اور ایم آر ایم کے نمائندوں نے ایشموکام واقع بابا زین الدین رشی کی درگاہ پر خراج تحسین پیش کیا۔ ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے درگاہ کی ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اور کہا کہ ’’یہ مقام ہمارے مشترکہ ورثے کی علامت ہے۔‘‘ یہ یاترا محض ایک یاترا نہیں، بلکہ کشمیر کے نئے مستقبل کا اعلان تھی۔ ہر طرف ترنگے کی چمک، ہر گلی میں ’’بھارت ماتا کی جے‘‘ کا نعرہ اور ہر چہرے پر حب الوطنی کے جذبے کو دیکھتے ہوئے ڈاکٹر اندریش کمار نے کہا کہ ’’ہم صدیوں سے ساتھ ہیں، آج بھی ہیں اور کل بھی رہیں گے۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read