رام پور میں ڈی سی ایم اور کنٹینر کے درمیان تصادم
رام پور: اتر پردیش کے رام پور میں جمعرات کے روز ایک خوفناک سڑک حادثہ سامنے آیا ہے، جہاں ڈی سی ایم اور کنٹینر کے درمیان زبردست تصادم میں تین لوگوں کی موت ہوگئی۔ معاملہ ملک کوتوالی علاقہ کا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ تیز رفتار ڈی سی ایم ڈیوائیڈر کو توڑ کر سامنے سے آنے والے کنٹینر سے ٹکرا گئی۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ کنٹینر سے ٹکرانے کی وجہ سے ڈی سی ایم کے ٹکڑے ہو گئے۔ اس واقعہ میں ڈرائیور سمیت تین افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔
مقامی لوگوں نے پولیس کو دی اطلاع
حادثے کے بعد مقامی لوگ موقع پر جمع ہوگئے اور پولیس کو واقعے کی اطلاع دی۔ موقع پر پہنچی پولیس نے کرین کی مدد سے دونوں گاڑیوں کو سڑک سے ہٹا دیا۔ اس کے علاوہ کنٹینر اور ڈی سی ایم میں پھنسے تین افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔
رام پور کے ایس پی ودیا ساگر نے کیا کہا؟
رام پور کے ایس پی ودیا ساگر مشرا نے واقعہ کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے کہا، ’’مِلَک تھانہ علاقے سے اطلاع ملی تھی کہ ایک ڈی سی ایم نے ڈیوائیڈر کو توڑتے ہوئے سامنے سے آنے والے ایک کنٹینر کو ٹکر مار دی، دونوں گاڑیوں کے تصادم میں تین لوگوں کی موت ہو گئی ہے اور پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔‘‘
پولیس نے لواحقین کو واقعہ کی دی اطلاع
پولیس کے مطابق کنٹینر اور کینٹر کے تصادم میں ہلاک ہونے والے تین افراد میں سے دو سیفنی اور سیتا پور کے رہائشی تھے۔ لاشوں کو کرین کی مدد سے نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا۔ اس کے علاوہ پولیس نے مہلوکین کے لواحقین کو واقعہ کی اطلاع دے دی ہے۔ وہیں، ریاست کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے رام پور سڑک حادثہ پر غم کا اظہار کیا ہے اور مرنے والوں کے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ کے دفتر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر لکھا، “وزیراعلیٰ یوگی نے رام پور ضلع میں سڑک حادثے میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرنے والوں کے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے ضلع انتظامیہ کے اہلکاروں کو زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال لے جانے اور ان کا مناسب علاج کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی کامنا بھی کی ہے۔‘‘
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

