نئی دہلی: سماجی وفلاحی تنظیم اوربھارت کووشوگروبنانے کے مقصد سے سالوں سے کام کررہی بھارت بھارتی ( آرایس ایس کی ذیلی تنظیم) کے بینر تلے بنگلورو میں واقع کے ای بی انجینئیرس ایسوسی ایشن کے ہال میں منعقدہ 3 روزہ قومی مجلس عاملہ میٹنگ آج بخوبی اختتام پذیر ہوگئی، جس میں بھارت بھارتی کے سینئر عہدیداروں اور ذمہ داروں نے شر کت کی۔ آخر ی روز بھارت بھارتی کی جانب سے یہاں شاندار اندازمیں بھارتی بھوشن ایوارڈ ز:2025 کا اہتمام کیا گیا۔ پروگرام کی صدارت بھارت بھارتی کے ایگزیکٹو صدرونے پاترالے نے کی، جبکہ سرپرستی گنپتی ہیگڑے جی اورجگن ناتھ کنجا بہاری سوئن نے پروگرام کی قیادت کی۔
دراصل اس تقریب میں ہندوستان کی بہترین اور اعلیٰ شخصیات کی آمد دیکھی گئی، جس میں کرناٹک ہائی کورٹ کے سابق جسٹس شری کرشن بھٹ اورکرناٹک کے سابق نائب وزیراعلی ڈاکٹرسی این اسوتھ نارائن (ملیشورم، بی جے پی کے ایم ایل اے) سمیت کئی سینئرافسران، یونیورسٹیوں کے پروفیسرز، صنعت کاراورمختلف سیاسی وسماجی لوگوں نے خصوصی طورپراپنی موجودگی درج کرائی۔ پروگرام میں ہندوستان بھرکی مختلف شخصیات کوان کی سماج کے دبے کچلے لوگوں کی مدد اورتعاون کر نے کی بنیاد پر ان کی نہ صرف عزت افزائی کی گئی اورانہیں شیلڈ اور سرٹیفکٹ سے بھی نوازا گیا۔ وہیں یہ بڑے فخرکی بات ہے کہ حج کمیٹی اوف انڈیا اورسینٹرل وقف کو نسل (حکومت) کے سابق رکن اور اوکھلا حلقہ سے بی جے پی سے ایم ایل اے کا الیکشن لڑنے والے، یہی نہیں فی الوقت پسماندہ مسلم سماج اتھان سمیتی سنگھ کے نیشنل چیف کوآرڈینیٹرکے طور پراپنی خدمات انجام دے رہے الحاج محمد عرفان احمد ایسی با وقارتنظیم کی جانب سے اوربہترین پروگرام میں اہم شخصیات کے ہاتھوں اعزاز حاصل ہوا۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں اقلیتوں بالخصوص پسماندہ مسلمانوں کی فلاح و بہبودگی کیلئے کام کرنے پرالحاج محمد عرفان احمد کو خصوصی طورپربھارتی بھوشن ایوارڈ سے نوازا گیا، اس کے علاوہ بھوپال سے سنجے بھائی پٹیل، بنگلورو سے کا نتی بھائی پٹیل، دیپک جی کرپے (دیواس)، مہیش چھابریا (گلوبل سندھی سماج)، بھگت رام جی چھابڑا (بھارتیہ سندھوسبھا)، سومے شیکھرن نارائن (گلوبل نائر سماج)، اتم پرکاش اگروال(اگروہ وکاس ٹرسٹ)، رام سبرامنیم (سوراشٹرتمل سنگم)، کے.اُدے کمار (بھارت کلاسنگم)، سریش جی جین(جین سماج ہندومہاسبھا)، سردار بوٹا سنگھ جی (گرنتھی گرودوارا بنگلورو)، رام لعل سیوالیہ (ورلڈ جاٹ مہاسبھا)، رویندر پاٹل (سابق ڈپٹی مئیر،سورت)، رامداس جی (سوم ونشی سہسترا جن شتریہ سما ج بنگلورو)، ڈاکٹر جدگیش بھائی پٹیل (سابق میئر سورت)، کرشن گوپال سیکریٹری، بھارت کلا سنگم کویم بٹورودیگرشامل ہیں۔ خیال رہے کہ اس تنظیم میں آر ایس ایس کے سابق پرچارک اور سینئر عہدیدار رہے قریب 26 اہم لوگ اپنی زمہ داری بخوبی انجام دے رہے ہیں۔
اس سلسلے میں بھارت بھارتی کے ہریانہ، چنڈی گڑھ، پنجاب اور جموں وکشمیر کے انچارج الحاج محمد عرفان احمد صاحب نے بتایا کہ بھارت بھارتی جو ملک بھر میں مختلف زبانوں اور صوبوں کے لوگوں کیساتھ مل کر ایک بہتر اور شاندار ہندوستان بنانے کے مقصد سے چل رہی ہے، البتہ آج ہماری قومی مجلس عاملہ کی میٹنگ اختتام پذیر ہوئی۔ تاہم الحاج عرفان جی نے بتایا کہ بھارت بھارتی، ایک بھارت شریسٹھا بھارت کے مقصد سے مختلف ریاستی زبانوں کے لوگوں کوجوڑ نے اور ہندوستان کو وشوگرو بنانے کی سمت کام کر رہی ہے۔آخر میں بھارت بھارتی کے قومی سنگھٹن جنرل سیکریٹری جگن ناتھ کنجابہاری سوئن صاحب نے سبھی مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔پروگرام کو کا میاب بنانے میں انیتاآچاریہ، ریناگہولت، گیتااگروال، سادھنا راؤ اور پنکی بنسل ودیگر کے اسمائے گرامی قابل ذکر ہیں۔ وہیں سینٹرل وقف کونسل اور آ ل انڈیا حج کمیٹی کے سابق رُکن محمد عرفان احمدصاحب نے خصوصی ایوارڈ ملنے پرمیڈیا سے خاص بات چیت میں اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب میرے والدین اور میرے چاہنے والوں کی مہربانیوں اورخصوصی دعاؤں کا نتیجہ ہے اور لوگوں کو پوری طرح سے یقین دلاتا ہوں کہ میں آگے بھی اسی طرح عوام بالخصوص ضرورتمندوں، غریبوں، یتیموں، مظلومو ں، بیواؤں، بے سہاروں اور پسماندہ معاشرے کی پُر جوش اور بھرپور حوصلوں کیساتھ خدمت کرتا رہوں گا اور میں ان تمام لوگوں سے درخواست کرتا ہوں جو مجھ سے بے پناہ محبت کرتے ہیں، لہذا میری کامیابی اور عمردرازی کیساتھ اچھی صحتیابی کیلئے ہمہ وقت دعا کرتے رہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

