Bharat Express

وزیر اعظم نریندر مودی کو جان سے مارنے کی ملی دھمکی

مودی جی

 بھارت ایکسپریس /وزیر اعظم نریندر مودی کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ پی ایم مودی اس وقت گجرات میں آئندہ گجرات انتخابات کے لیے ریلیاں کر رہے ہیں۔ یہ دھمکی ممبئی پولیس کے ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کو بھیجی گئی ہے۔ ممبئی ٹریفک پولیس کے واٹس ایپ نمبر پر ایک آڈیو پیغام آیا ہے۔ اس آڈیو پیغام میں کہا گیا ہے کہ داؤد ابراہیم کی ڈی کمپنی کے دو کارندوں کو پی ایم مودی کو مارنے کا کام سونپا گیا ہے۔ پی ایم مودی کو جان سے مارنے کی دھمکی ملنے کی اس خبر کے بعد ممبئی پولس کی کرائم برانچ کی ٹیم الرٹ ہوگئی ہے۔

یہ دھمکی آمیز آڈیو پیغام کسی نامعلوم شخص نے بھیجا ہے۔ دھمکی آمیز آڈیو پیغام بھیجنے والے نے داؤد ابراہیم کے دو  کارندوں کے نام بھی بتائے ہیں، جنہیں پی ایم مودی کو مارنے کا کام سونپا گیا ہے۔ ان کے نام مصطفی احمد اور نواز ہیں۔ لیکن آڈیو پیغام بھیجنے والے نے اپنا نام ظاہر نہیں کیا ہے۔ یہ آڈیو کلپ ہندی میں ہے۔

7 دھمکی آمیز پیغامات موصول ہوئے۔

پی ایم مودی کو جان سے مارنے کی دھمکی والی آڈیو کلپ کے لیے اب تک کل 7 پیغامات بھیجے گئے ہیں۔ ممبئی پولیس کی کرائم برانچ پیغام بھیجنے والے کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے۔  ہیروں کے  ایک تاجر سے بھی  پوچھ گچھ کی گئی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ واٹس ایپ میسج میں ایک تصویر بھی بھیجی گئی ہے۔ یہ تصویر سپربھات ویز نامی شخص کی ملی ہے۔ یہ شخص متعلقہ ہیروں کے تاجر کے ساتھ کام کرتا تھا۔ اس کی مشکوک سرگرمیوں کی وجہ سے اسے  کام سے نکال دیا گیا تھا