وزیر اعظم نریندر مودی۔
نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی منگل کے روز بہار کی دیہی خواتین کاروباریوں کے لیے ایک بڑی پہل کا آغاز کریں گے۔ خود پی ایم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X کے ذریعے یہ جانکاری دی۔
پی ایم مودی نے ایکس پر لکھا، ’’بہار کی اپنی ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کے پاس مواقع کی کوئی کمی نہ رہے، اس کے لیے ہم کوئی کور کسر نہیں چھوڑ رہے ہیں ۔ اس سلسلے میں، میں آج دوپہر قریب 12:30 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے دیہی خواتین کاروباریوں کے لیے ایک بڑی پہل شروع کروں گا۔‘‘
बिहार की अपनी माताओं, बहनों और बेटियों के पास अवसरों की कोई कमी न रहे, इसके लिए हम कोई कोर-कसर नहीं छोड़ रहे हैं। इसी कड़ी में आज दोपहर करीब 12:30 बजे वीडियो कॉन्फ्रेंसिंग के जरिए ग्रामीण महिला उद्यमियों के लिए एक बड़ी पहल का शुभारंभ करूंगा। https://t.co/1Sulk0I5Kl
— Narendra Modi (@narendramodi) September 2, 2025
وزیر اعظم مودی منگل کے روز دوپہر 12:30 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بہار اسٹیٹ جیویکا ندھی کریڈٹ کوآپریٹیو یونین لمیٹڈ کا آغاز کریں گے۔ اس موقع پر وزیراعظم ادارے کے بینک اکاؤنٹ میں 105 کروڑ روپے بھی منتقل کریں گے۔
جیویکا ندھی کے قیام کا مقصد جیویکا سے وابستہ کمیونٹی کے اراکین کو سستی شرح سود پر فنڈز تک آسان رسائی فراہم کرنا ہے۔ جیویکا کے تمام رجسٹرڈ کلسٹر لیول فیڈریشن اس ادارے کے ممبر بن جائیں گے۔ بہار حکومت اور مرکزی حکومت دونوں اس ادارے کو چلانے کے لیے فنڈز دیں گے۔
گزشتہ چند سالوں میں، جیویکا کے سیلف ہیلپ گروپس سے منسلک خواتین میں انٹرپرینیورشپ میں اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ سے دیہی علاقوں میں کئی چھوٹے کاروباری ادارے اور پیداواری کمپنیاں قائم ہوئی ہیں۔ حالانکہ، خواتین کاروباریوں کو اکثر مائیکرو فنانس اداروں پر انحصار کرنا پڑتا ہے جو 18 فیصد سے 24 فیصد تک زیادہ شرح سود وصول کرتے ہیں۔
جیویکا ندھی کو ایک متبادل مالیاتی نظام کے طور پر بنایا گیا ہے تاکہ مائیکرو فنانس اداروں پر انحصار کم کیا جا سکے اور کم شرح سود پر وقت پر بڑے قرضوں کی دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے۔
یہ نظام مکمل طور پر ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر کام کرے گا، جیویکا دیدی کے بینک کھاتوں میں براہ راست رقوم کی تیز رفتار اور شفاف منتقلی کو یقینی بنائے گا۔ اس کی سہولت کے لیے 12,000 کمیونٹی ورکرز کو ٹیبلیٹ سے لیس کیا جا رہا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


