نئی دہلی: کلکی دھام میں آج سے مذہبی عقیدت کا اجتماع کا بہت ہی خوبصورت منظر دیکھنے کو مل رہا ہے۔ دنیا کا پہلا ’’کلکی کتھا مہوتسو‘‘ آج سے شروع ہوگیا ہے، جو 7 دسمبر تک جاری رہے گا۔ اس منفرد مذہبی تقریب کو لے کرعقیدت مندوں میں غیر معمولی جوش و خروش پایا جا رہا ہے اور ملک کے مختلف حصوں سے بگھت ہزاروں کی تعداد میں کلکی دھام پہنچ رہے ہیں۔
آچاریہ پرمود کرشنم کی براہِ راست نگرانی
विश्व की “प्रथम”
“कल्कि-कथा”#ShreeKalkiKatha pic.twitter.com/3fy2GWCxCY— Acharya Pramod (@AcharyaPramodk) November 30, 2025
اس خصوصی مذہبی جشن کی تیاریوں سے متعلق آچاریہ پرمود کرشنم نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں تفصیلات شیئر کی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ عقیدت مندوں کے بھوجن کے لیے شاندار انتظامات کیے گئے ہیں اور وہ خود ذاتی طور پر انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں، تاکہ کسی بھی بھگت کو تکلیف یا دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے روایتی انداز میں عقیدت مندوں کا استقبال کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ وہ امن اور مذہبی ہم آہنگی کے ساتھ پروگرام میں حصہ لیں۔
جگدگرو رام بھدرآچاریہ کریں گے کتھا وِیَاکھیان
اس تاریخی نوعیت کے مہوتسو کا سب سے اہم پہلو یہ ہے کہ اس میں کتھا کا واچن خود جگدگرو رام بھدرآچاریہ جی کریں گے، جن کی مذہبی علمیت، شاستری اندازِ گفتگو اور مذہبی شخصیت لاکھوں عقیدت مندوں کے لیے کشش کا سبب ہے۔ ان کے بیانات اور بھجن و کیرتن کے دوران عقیدت مند بھگوان وشنو کے دسویں اوتار، کلکی کے آدھیاتمک پیغام اور پرمارتھ کی گہرائیوں کو سمجھنے کا موقع پائیں گے۔ پورا ماحول بھکتی، کیرتن اور منتر وچار سے ہوگا۔
آیوجن کی غرض و غایت
مہوتسو کا مقصد عوام کو سچائی، دھرم، نیکی اور نیائے (انصاف) کے راستے پر چلنے کی ترغیب دینا ہے۔ منتظمین کے مطابق ’’کلکی کتھا‘‘ کے ذریعے سماج میں اتحاد، بھائی چارہ، امن اور روحانی بیداری پیدا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ پروگرام مستقبل میں ایک تاریخی روایت بن سکتا ہے اور ہر سال بڑے پیمانے پر منایا جائے گا۔
عقیدت مندوں کی وسیع شرکت
عقیدت مندوں کے لیے وسیع اور منظم انتظامات کیے گئے ہیں، جن میں سیکورٹی، رہائش، لنگر (بھوجن شالا)، پارکنگ اور میڈیکل سہولیات شامل ہیں۔ اندرونِ ملک ہی نہیں بلکہ بیرون ملک سے بھی عقیدت مند اس تہوار میں شرکت کے لیے پہنچ رہے ہیں اوراس ماحول کا حصہ بن رہے ہیں۔کل ملا کر کلکی دھام میں جاری یہ شاندار ’’کلکی کتھا مہوتسو‘‘ مذہب، ثقافت اور بھکتی کا ملا جلا ثابت ہو رہا ہے اور آنے والے دنوں میں لاکھوں دلوں کو سکون ملےگا۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔




