Bharat Express

G20 Summit 2023: ہندوستان کی جی20 صدارت کا تھیم’واسودھائیو کٹمبکم ہے جو جامع ترقی کا عالمی خاکہ ہے،صدر مُرمو کا بیان

صدر مرمو نے کہا، “نئی دہلی میں 18 ویں جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے والے جی 20 ممالک، مہمان ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے وفود کے سربراہان کا دل سے خیر مقدم کرتے ہیں

صدر دروپدی مرمو

ہندوستان جی20 اجلاس  2023 کی میزبانی کر رہا ہے۔ اس وقت نئی دہلی کے پرگتی میدان میں واقع ‘بھارت منڈپم’ میں دنیا بھر سے سینئر لیڈران جمع ہوئے ہیں۔ اور سیشن کے پہلے دن مختلف مسائل پر ان لیڈروں کی سرگرمیاں جاری ہیں۔ ہفتہ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم  ایکس” پر ایک پوسٹ کا اشتراک کرتے ہوئے ہندوستانی صدر دروپدی مرمو نے کہا کہ ہندوستان کی  صدارت کا موضوع ‘واسودھائیو کٹمبکم – ایک زمین، ایک خاندان، ایک مستقبل’ پائیدار، جامع اور انسانی مرکوز ترقی کے لیے ہے۔ صدر مرمو نے کہا، “نئی دہلی میں 18 ویں جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے والے جی 20 ممالک، مہمان ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے وفود کے سربراہان کا دل سے خیر مقدم کرتے ہیں۔ ہندوستان کی  صدارت کا تھیم ’واسودھائیوا کٹمبکم – ایک زمین، ایک خاندان، ایک مستقبل‘ پائیدار، جامع اور انسانی مرکز ترقی کے لیے ایک عالمی خاکہ ہے۔ میری خواہش ہے کہ جی 20 سربراہی اجلاس میں شریک تمام شرکاء اس وژن کو حقیقت میں بدلنے کی اپنی تمام کوششوں میں کامیابی حاصل کریں۔

سیشن کا آغاز پی ایم مودی کے خطاب سے ہوا

دارالحکومت دہلی میں جی 20 سربراہی اجلاس شروع ہو گیا ہے۔ وزیر اعظم  مودی نے ہفتہ کو چوٹی کانفرنس کے پہلے اجلاس سے خطاب کیا۔ اس دوران پی ایم مودی نے مراکش میں آنے والے خوفناک زلزلے پر غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں کچھ عرصہ قبل مراکش میں آنے والے زلزلے سے متاثرہ افراد سے اظہار تعزیت کرنا چاہتا ہوں۔ ہماری دعا ہے کہ تمام زخمی افراد جلد صحت یاب ہو جائیں۔ پوری عالمی برادری اس مشکل وقت میں مراکش کے ساتھ ہے۔ ہم انہیں ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔

ہندوستان اپنی جی 20 صدارت کے دوران جامع ترقی، ڈیجیٹل اختراع، آب و ہوا کے مسائل اور عالمی صحت تک رسائی جیسے مختلف امور پر توجہ مرکوز کر رہا ہے۔ اس گروپ میں ارجنٹائن، آسٹریلیا، برازیل، کینیڈا، چین، فرانس، جرمنی، بھارت، انڈونیشیا، اٹلی، جاپان، جمہوریہ کوریا، میکسیکو، روس، سعودی عرب، جنوبی افریقہ، ترکی، برطانیہ، امریکہ اور یورپی یونین  شامل ہیں۔ ) ہیں.

  بھارت ایکسپریس۔

Also Read