Bharat Express DD Free Dish

PM Ujjwala Scheme Cylinder Refills: گزشتہ 5 برسوں میں پی ایم اُجّول اسکیم کے تحت سلنڈر ریفلز کی تعداد دوگنی ہوئی، حکومت نے پارلیمنٹ میں پیش کیے اعداد و شمار

حکومت نے کہا کہ 1 مارچ 2025 تک ملک بھر میں 10.33 کروڑ پی ایم یو وائی کنکشن ہیں اور اسکیم کے تحت سلنڈروں کی ری فلنگ گزشتہ پانچ برسوں میں دوگنا ہو گئی ہے۔

فائل فوٹو۔

تازہ ترین اعداد و شمار اپوزیشن کے ان دعوؤں کی تردید کرتے ہیں کہ پردھان منتری اجّول یوجنا (پی ایم یو وائی) کے تحت دیے جانے والے سلنڈروں میں دوبارہ گیس نہیں بھری جاتی اور اس کے مستفید آخرکار پھر سے لکڑی پر کھانا پکانے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔ تازہ ترین خبر کے مطابق حکومت نے پارلیمنٹ کو بتایا ہے کہ پچھلے پانچ سالوں میں اس اسکیم کے تحت ری فلز (دوبارہ گیس بھرے ہوے سلنڈر) دوگنا ہوگئے ہیں اور پی ایم یو وائی سے مستفید ہونے والوں کی فی کس کھپت سالانہ تقریباً ساڑھے چار سلنڈر تک پہنچ گئی ہے، جو اس اسکیم کی کامیابی کو واضح کرتی ہے۔

حکومت نے کہا کہ 1 مارچ 2025 تک ملک بھر میں 10.33 کروڑ پی ایم یو وائی کنکشن ہیں اور اسکیم کے تحت سلنڈروں کی ری فلنگ گزشتہ پانچ برسوں میں دوگنا ہو گئی ہے۔ رواں مالی سال میں فروری تک 41.95 کروڑ ری فلز ڈیلیور کیے گئے ہیں، جو کہ 2023-24 میں 39.38 کروڑ ری فلز سے زیادہ ہے۔ 2019-20 میں ری فلز کی تعداد 22.80 کروڑ رہی تھی، لہٰذا اس کے مقابلے رواں مالی سال اس میں تقریباً 100% اضافہ ہوا ہے۔

حکومت نے پارلیمنٹ کو مزید بتایا کہ پی ایم یو وائی سے مستفید ہونے والوں کی فی کس کھپت (ہر سال لیے گئے 14.2 کلوگرام ایل پی جی سلنڈروں کی تعداد کے لحاظ سے) مالی سال 2021-22 میں 3.68 سے بڑھ کر مالی سال 2023-24 میں 3.95 ہو گئی تھی۔ اور اب مالی سال 2024-25 میں (جنوری تک) یہ 4.43 ہو گئی ہے۔ حکومت نے کہا کہ یہ پی ایم یو وائی صارفین کے لیے گھریلو ایل پی جی تک رسائی کو بہتر بنانے کے لیے حکومت کے مختلف اقدامات کا نتیجہ ہے۔ حکومت نے کہا ہے کہ ’’پی ایم یو وائی کے آغاز سے بعد سے اب تک او ایم سیز نے پی ایم یو وائی صارفین کو کل 234.02 کروڑ ایل پی جی ری فلز ڈیلیور کیے ہیں، جن میں ابتدائی انسٹالیشن ری فل بھی شامل ہے۔

کیا ہے پی ایم یو وائی؟

پردھان منتری اجّول یوجنا (پی ایم یو وائی) مئی 2016 میں شروع کی گئی تھی جس کا مقصد پورے ملک میں غریب گھرانوں کی بالغ خواتین کو بغیر ڈپازٹ کے ایل پی جی کنکشن فراہم کرنا تھا۔ پی ایم یو وائی کے تحت 8 کروڑ کنکشن جاری کرنے کا ہدف ستمبر 2019 میں حاصل کر لیا گیا تھا۔ بقیہ غریب گھرانوں کا احاطہ کرنے کے لیے ’’اجّول 2.0‘‘ یوجنا اگست 2021 میں شروع کی گئی تھی جس میں 1 کروڑ اضافی پی ایم یو وائی کنکشن جاری کرنے کا ہدف تھا، جو جنوری 2022 میں حاصل کر لیا گیا۔ اس کے بعد حکومت نے 60 لاکھ مزید ایل پی جی کنکشن جاری کرنے کا اعلان کیا تھا جو کہ دسمبر 2022 تک پورا کر دیا گیا۔ پھر حکومت نے مالی سال 2023-24 سے 2025-26 کی مدت کے لیے پی ایم یو وائی کے تحت اضافی 75 لاکھ کنکشن جاری کرنے کی منظوری دی جو جولائی 2024 کے دوران پہلے ہی ہدف تک پہنچ چکی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read