نئی دہلی۔ بھارتی خواتین نابینا کرکٹ ٹیم، جس نے حال ہی میں ٹی ٹوئنٹی ویمنز بلائنڈ ورلڈ کپ 2025 کا خطاب اپنے نام کیا ہے، آج وزیراعظم نریندر مودی سے خصوصی ملاقات کے لیے دہلی پہنچی۔ وزیر اعظم نے کھلاڑیوں کے حوصلے اور جذبے کو سلام پیش کرتے ہوئے نہ صرف انہیں مبارکباد دی بلکہ روایتی انداز میں لڈو کھلا کر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ ٹیم نے فائنل میں نیپال کو سات وکٹ سے شکست دے کر یہ تاریخی کامیابی حاصل کی تھی۔ فائنل میچ 23 نومبر 2025 کو کولمبو میں کھیلا گیا۔
پورے ٹورنامنٹ میں بھارت ناقابل شکست
प्रधानमंत्री @narendramodi ने टी-20 विश्व कप जीतने वाली महिला दृष्टिबाधित क्रिकेट टीम से मुलाकात की।@PMOIndia #PMModi #WomenInSports #T20WorldCup pic.twitter.com/8jI8RBUGID
— डीडी न्यूज़ (@DDNewsHindi) November 27, 2025
چھ ٹیموں پر مشتمل اس عالمی ٹورنامنٹ میں بھارتی ٹیم پوری طرح حاوی رہی اورایک بھی میچ نہیں ہاری۔ بھارت نے سری لنکا کو 10 وکٹ سے، آسٹریلیا کو 209 رنز سے، نیپال کو 85 رنزسے، امریکہ کو 10 وکٹ سے اور پاکستان کو زبردست انداز میں شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔ پورا ٹورنامنٹ سری لنکا میں منعقد ہوا، فائنل سری لنکا کی راجدھانی کولمبو میں منعقد ہوا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ کھلاڑیوں نے نابینا ہونے کے باوجود شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ثابت کیا کہ حوصلہ اور محنت انسان کو ہر رکاوٹ سے آگے لے جا سکتی ہے۔

وزیر اعظم سے ملاقات، جذباتی لمحات
سی ایم ہاؤس میں ٹیم کی وزیر اعظم مودی سے خصوصی ملاقات ہوئی۔ اس دوران کھلاڑیوں نے ٹرافی کے ساتھ گروپ فوٹو کھنچوائی، پی ایم سے ہاتھ ملایا اور گفتگو کی۔ ٹیم کی جانب سے وزیراعظم کو آٹوگراف پیش کیا، بیٹ کوتحفے کے طور پر پیش کیا ، جب کہ پی ایم مودی نے کرکٹ بال پر اپنے دستخط کیے۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے ہر کھلاڑی کو لڈو بھی کھلائے اور ان کے تجربات سنے۔ ملاقات کے دوران ٹیم کے کھلاڑی طلائی تمغے پہنے ہوئے تھے اور ماحول جوش و خروش اور تالیاں بجنے کی آواز سے گونج رہا تھا۔
پی ایم مودی کی مبارکباد اور پیغام
وزیراعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر بھی جذبے سے بھرپور پیغام جاری کیا۔ انہوں نے کہا:’’بھارتی خواتین نابینا کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ ویمنز ورلڈ کپ جیتنے پر دلی مبارکباد! پورے ٹورنامنٹ میں ٹیم ناقابل شکست رہی۔ یہ سخت محنت، ٹیم ورک اور عزم کی شاندار مثال ہے۔ ہر کھلاڑی حقیقی چمپئن ہے۔ یہ کامیابی آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ثابت ہوگی‘‘۔ پی ایم نے ٹیم کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ جیت نہ صرف کھیل کی دنیا میں بلکہ سماجی جذبے کی سطح پر بھی ایک تاریخی سنگ میل ہے۔بھارتی ویمنز بلائنڈ ٹیم کی اس کامیابی نے ملک کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے اور خواتین کھیل کے میدان میں نئی تاریخ رقم کی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

