بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی سفارتی کشیدگی نے جنوبی ایشیائی کرکٹ کو ایک بڑے بحران سے دوچار کر دیا ہے۔ جموں و کشمیر کے پہلگام میں ہونے والے حالیہ دہشت گردانہ حملے اور بنگلہ دیش کے ایک سابق فوجی افسر کے اشتعال انگیز بیان نے صورتحال کو مزید پیچیدہ کر دیا ہے۔ اس تناظر میں بھارتی کرکٹ ٹیم کا اگست 2025 میں مجوزہ بنگلہ دیش کا دورہ، جس میں تین ون ڈے اور تین ٹی-20 میچز شامل ہیں، منسوخ ہونے کے دہانے پر ہے۔ اس کے ساتھ ہی ستمبر 2025 میں شیڈول ایشیا کپ بھی غیر یقینی کی حالت میں ہے۔ اس حوالے سے ہندوستان کے سابق سفیر سید اکبرالدین نے ایک بڑا بیان دیتے ہوئے کہا کہ جب تک دہشت گردی جاری رہے گی، پاکستان کے ساتھ کرکٹ سمیت کسی بھی قسم کے تعلقات ممکن نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ ہمارے لیے صرف ایک کھیل نہیں بلکہ ایک جنون ہے۔ لیکن کچھ واقعات اتنے گہرے ہوتے ہیں کہ وہ کھیل سے آگے نکل جاتے ہیں۔
سال1990 کی دہائی کا ذکر کرتے ہوئے سید اکبر الدین نے کہا کہ ایک وقت میں ہندوستان نے نسل پرستی کی پالیسی کی وجہ سے جنوبی افریقہ کے ساتھ کرکٹ کھیلنے سے انکار کر دیا تھا۔ لیکن آج ہم کسی دوسرے ملک کے ساتھ کرکٹ نہیں کھیل رہے ہیں اور اس کی وجہ صرف دہشت گردانہ حملہ نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ ہاں، اس دہشت گردانہ حملے میں بڑی تعداد میں بے گناہ لوگ مارے گئے، لیکن یہ معاملہ صرف جانیں گنوانے کا نہیں ہے، یہ ہمارے سماجی اور اقتصادی ڈھانچے پر حملہ تھا۔ یہ ایک ایسا عمل تھا جس نے ہماری تکثیریت، ہمارے معاشرے کے تنوع اور بقائے باہمی کے جذبے کو ٹھیس پہنچائی تھی۔
#WATCH | Johannesburg, South Africa | “Cricket is a passion for all of us. The only country before now that we refused to play was apartheid South Africa. I am raising this because we are now refusing to play cricket with another country. You need to understand the depth of our… pic.twitter.com/vqeoFmWDMn
— ANI (@ANI) May 28, 2025
سابق سفارت کار کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کی جانب سے اسپانسر ہونے والی دہشت گردی کا اثر صرف سیکیورٹی تک محدود نہیں، یہ بھارت کی اقتصادی رفتار کو کم کرنے کی بھی کوشش ہے۔ ہمیں یہ سمجھنا چاہیے کہ آزادی کے بعد ہندوستان اور پاکستان دونوں نے ایک ہی وقت میں اپنا سفر شروع کیا تھا۔ لیکن آج ہماری معیشت پاکستان سے دس گنا بڑی ہے۔ اکیلے مہاراشٹر جیسی ریاست کی معیشت پاکستان کی پوری معیشت کو پیچھے چھوڑ چکی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت نے جنوبی افریقہ کے ساتھ اپنے تعلقات بدلے کیونکہ یہاں تبدیلی آئی تھی لیکن پاکستان کے معاملے میں اب بھی صورتحال سنگین ہے۔ ہمارا پاکستان کے ساتھ کرکٹ نہ کھیلنا صرف کھیل سے دوری نہیں ہے، بلکہ یہ دہشت گردی کو فروغ دینے والی پالیسی کو مسترد کرنا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
