ریکھا گپتا
نئی دہلی: شالیمار باغ کی ایم ایل اے ریکھا گپتا دہلی کی اگلی وزیر اعلیٰ بنیں گی۔ بدھ کی شام بی جے پی لیجسلیچر پارٹی میٹنگ میں ان کے نام کو منظوری دی گئی۔
ریکھا گپتا نے اس کے فوراً بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر پوسٹ کیا۔ انہوں نے لکھا، ’’مجھ پر بھروسہ کرنے اور مجھے وزیر اعلیٰ کے عہدے کی ذمہ داری سونپنے کے لیے میں تمام اعلیٰ قیادت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں۔ آپ کے اس اعتماد اور حمایت نے مجھے نئی توانائی اور تحریک دی ہے۔ میں عہد کرتی ہوں کہ میں دہلی کے ہر شہری کی فلاح، بااختیار بنانے اور مجموعی ترقی کے لیے پوری ایمانداری، دیانت اور لگن کے ساتھ کام کروں گی۔ میں دہلی کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے اس اہم موقع کے لیے پوری طرح پرعزم ہوں۔‘‘
آپ کو بتا دیں کہ جمعرات کے روز رام لیلا میدان میں منعقدہ ایک شاندار حلف برداری تقریب میں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ انہیں عہدے اور رازداری کا حلف دلائیں گے۔ ریکھا گپتا دہلی کے شالیمار باغ سیٹ سے پہلی بار ایم ایل اے منتخب ہوئی ہیں۔ انہوں نے AAP کی بندنا کماری کو 29,595 ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔ دہلی اسمبلی انتخابات کے نتائج کا اعلان 8 فروری کو ہوا تھا۔ بی جے پی کو 26 سال بعد تاریخی کامیابی ملی۔
حلف برداری تقریب کے دعوت نامے کی پہلی کاپی منظر عام پر آگئی ہے۔ اس دعوتی خط میں چیف سکریٹری کی جانب سے سبھی کو تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ دعوتی کارڈ کے مطابق حلف برداری کی تقریب رام لیلا میدان میں دوپہر 12 بجے ہوگی۔
حلف برداری کی تقریب کے ٹائم ٹیبل کے مطابق تقریب حلف برداری کے مہمان صبح 11 سے 12 بجے کے درمیان پہنچ کر اپنی نشستیں سنبھالیں گے۔ نامزد وزیر اعلیٰ اور نامزد وزراء 12:10 پر پہنچیں گے۔ ایل جی 12:15 بجے حلف برداری کی تقریب میں پہنچیں گے۔ مرکزی وزیر داخلہ اور دیگر لیڈران دوپہر 12:20 بجے پہنچیں گے۔ وزیر اعظم مودی 12:25 پر پہنچیں گے۔ 12:30 پر بینڈ کی دھن پر قومی ترانہ بجایا جائے گا۔ ایل جی 12.35 بجے وزیر اعلیٰ کو حلف دلائیں گے۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

