Urdu Conclave 2026

2026 Tamil Nadu Assembly Elections: امت شاہ سے ملاقات، کیا بی جے پی اے آئی اے ڈی ایم کا اتحاد تمل ناڈو اسمبلی انتخابات 2026 پر نظریں؟

سیاسی ذرائع کے مطابق نینر ناگندرن کی امیت شاہ سے بھی ملاقات ممکن ہے، جس پر سیاسی حلقوں کی گہری نظر ہے۔ تمل ناڈو میں بی جے پی اور اے آئی اے ڈی ایم کے کا اتحاد گزشتہ چند برسوں میں تعاون اورکشیدگی کے مختلف مراحل سے گزرا ہے۔

تمل ناڈو اسمبلی انتخابات 2026 سے قبل ریاست میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں اور اتحاد کے امکانات پر قیاس آرائیاں زور پکڑ رہی ہیں۔ اسی دوران تمل ناڈو بی جے پی کے صدر نینر ناگندرن نے نئی دہلی میں مرکزی وزیر خزانہ نرملہ سیتارمن سے ملاقات کی، جس کے بعد ان کے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے متوقع ملاقات کو بھی خاصی اہمیت دی جا رہی ہے۔

نینر ناگندرن کا دہلی دورہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے، جب اے آئی اے ڈی ایم کے کے اندر ایک اہم سیاسی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پارٹی کی حالیہ جنرل کونسل میٹنگ میں ایک قرارداد منظور کی گئی، جس کے تحت جنرل سیکریٹری اور سابق وزیر اعلیٰ ایڈپڈی کے پلانی سوامی کو مستقبل کے انتخابات میں اتحاد کے شراکت داروں کے بارے میں حتمی فیصلہ لینے کا اختیار دیا گیا ہے۔

اس قرارداد کے منظور ہوتے ہی نینر ناگندرن نے چنئی میں پلانی سوامی کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی، جس سے بی جے پی اور اے آئی اے ڈی ایم کے کے درمیان نئے سرے سے تال میل کے امکانات پر بحث تیز ہو گئی۔ چنئی ملاقات کے بعد نینر ناگندرن دہلی روانہ ہو گئے۔ تمل ناڈو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ ان کا دہلی جانا ایک تاریخی تمل حکمراں پیرومبیدوگو متھرایار کے اعزاز میں یادگاری ڈاک ٹکٹ کے اجرا کی تقریب میں شرکت کے لیے ہے، تاہم نرملہ سیتارمن سے ملاقات کے بعد اس دورے کی سیاسی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔

نینر ناگندرن نے ہفتے کے روز سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے بتایا کہ وہ نرملہ سیتارمن سے ایک مذہبی دورے کے دوران ملے اور تمل ناڈو میں اپنے حالیہ عوامی رابطہ پروگراموں کے دوران لوگوں کی جانب سے موصول ہونے والی کئی درخواستیں اور یادداشتیں انہیں پیش کیں۔ اگرچہ اس ملاقات کی تفصیلات سرکاری طور پر سامنے نہیں آئیں، لیکن اسے بی جے پی کی مرکزی قیادت کے ساتھ وسیع تر مشاورت کا حصہ مانا جا رہا ہے۔

سیاسی ذرائع کے مطابق نینر ناگندرن کی امیت شاہ سے بھی ملاقات ممکن ہے، جس پر سیاسی حلقوں کی گہری نظر ہے۔ تمل ناڈو میں بی جے پی اور اے آئی اے ڈی ایم کے کا اتحاد گزشتہ چند برسوں میں تعاون اورکشیدگی کے مختلف مراحل سے گزرا ہے۔ دونوں جماعتوں نے 2021 کے اسمبلی انتخابات اور 2024 کے لوک سبھا انتخابات ایک ساتھ لڑے، تاہم قیادت، سیٹوں کی تقسیم اور علاقائی سیاسی مسائل پر اختلافات بھی سامنے آتے رہے ہیں۔

اے آئی اے ڈی ایم کے کی جانب سے پلانی سوامی کو اتحاد پر آزادانہ فیصلہ لینے کا اختیار دینا پارٹی کے اندر طاقت کو مضبوط کرنے اور مضبوط پوزیشن سے بات چیت کی حکمت عملی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ وہیں بی جے پی کے لیے، جو تمل ناڈو میں اپنا اثر بڑھانے کی کوششوں میں مصروف ہے، اے آئی اے ڈی ایم کے کے ساتھ مؤثر اتحاد برقرار رکھنا انتہائی اہم سمجھا جا رہا ہے۔ اسی لیے نینر ناگندرن کی چنئی اور دہلی میں ہونے والی یہ ملاقاتیں 2026 کے انتخابات سے پہلے اتحاد کے مستقبل کی سمت کا اشارہ مانا جا رہی ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

    Tags:

Also Read