Bharat Express DD Free Dish

Supreme Court on Amrapali Group Cases: امرپالی گروپ کے معاملے غیرمعینہ مدت تک نہیں چل سکتے… سپریم کورٹ کا اہم تبصرہ، عدالت نے نئی تاریخ بھی مقررکردی

امرپالی معاملے میں 27 فروری کو ایک پیش رفت رپورٹ پیش کی گئی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ این بی سی سی گروپ کی رکی ہوئی اسکیموں کو پورا کرنے کا کام سونپا گیا تھا۔ اب تک 25 ہزار فلیٹوں کا کام مکمل ہوچکا ہے اور ڈیفالٹر گھر یلو خریداروں کے 6,686 فلیٹ بیچ کر3,177 کروڑ روپئے اکٹھے کئے جا چکے ہیں۔

سپریم کورٹ آف انڈیا۔ (فائل فوٹو)

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے امرپالی کیس سے متعلق جمعہ کوایک اہم تبصرہ کیا۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ امرپالی گروپ کے معاملات غیرمعینہ مدت تک نہیں چل سکتے۔ جسٹس بیلا ایم ترویدی اورستیش چندرشرما کی بنچ نے کہا کہ عدالت 2017 سے زیرالتواء کارروائی کو مکمل کرنے کی امید کررہی ہے کیونکہ اس کیس میں کافی احکامات پرعمل ہوا ہے۔ عدالت نے اسٹیٹس رپورٹ پرجواب طلب کرلیا ہے۔ عدالت نے گھرخریداروں اورگریٹرنوئیڈا اتھارٹی سے ایک ہفتہ کے اندرجواب دینے کے لئے کہا ہے۔ اس کے علاوہ عدالت نے کیس کی سماعت کے لئے 26 مارچ کی تاریخ بھی مقررکی ہے۔ کورٹ ریسیورنے اپنی اسٹیٹس رپورٹ میں کہا ہے کہ این بی سی سی نے رکے ہوئے ہاؤسنگ پروجیکٹ میں تقریباً 25,000 فلیٹس کی تعمیرمکمل کرلی ہے۔

عدالت نے جواب داخل کرنے کا دیا حکم
عدالت نے وقتاً فوقتاً امرپالی گروپ کے مختلف پروجیکٹوں میں 45,000 سے زیادہ فلیٹوں کے پریشان گھرخریداروں کی شکایات کو دور کرنے کے لئے کئی ہدایات اوراحکامات جاری کئے ہیں۔ بنچ نے گھرکے خریداروں کی طرف سے پیش ہونے والے وکیل ایم ایل لاہوٹی سے کہا کہ وہ اٹارنی جنرل آروینکٹرمنی، جنہیں 2019 میں عدالت عظمیٰ کے ذریعہ کورٹ ریسیورمقررکیا گیا تھا اوراین بی سی سی کے ذریعہ دائراسٹیٹس رپورٹ پرایک ہفتے کے اندراپنا جواب داخل کرنے کی ہدایت دی۔

سماعت کے دوران، سپریم کورٹ نے این بی سی سی کی طرف سے پیش ہونے والے اٹارنی جنرل آروینکٹرمنی اورسینئرایڈوکیٹ سدھارتھ دوے کوگھرخریداروں اورگریٹرنوئیڈا اتھارٹی کے جوابات پراپنا جواب داخل کرنے کی اجازت دی، جہاں امرپالی کے زیادہ ترپروجیکٹس واقع ہیں۔ وینکٹرمنی نے دیگرچیزوں کے علاوہ فلیٹوں کے رجسٹریشن میں حائل رکاوٹوں کا بھی ذکرکیا۔

توہین عدالت کی کارروائی شروع ہوئی تھی
وکیل ایم ایل لاہوٹی نے کہا کہ سپریم کورٹ نے سابقہ ​​امرپالی گروپ کے عہدیداروں بشمول اس کے سی ایم ڈی انل شرما اور دیگر ڈائریکٹرز کے خلاف گھرخریداروں کے تقریباً 4000-3000 کروڑروپئے کا غبن کرنے اوررقم کی واپسی کی ہدایت کی تعمیل نہ کرنے پرازخود توہین عدالت کی کارروائی شروع کی تھی۔ بنچ نے کہا کہ وہ 26 مارچ 2025 کوسماعت طے کرتے ہوئے تفصیلی حکم جاری کرے گی۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read