Bharat Express DD Free Dish

SIR stir to continue in Parliament: پارلیمنٹ کے اندر اور باہر احتجاج کا سلسلہ برقرار، ایس آئی آر کے خلاف اپوزیشن کا آج لوک سبھا کے باہر ’مکر دوار‘ پر مظاہرہ

انڈیا بلاک نے انتخابی فہرست کی خصوصی جانچ پر بحث کا مطالبہ کیا، پارلیمنٹ کے سیشن میں بھی ہنگامہ متوقع ہے۔ پہلے دن بھی لوک سبھا کی کارروائی دوران بحث متعدد بار دوپہر تک، پھر 2 بجے اور آخرکار دن بھر کے لیے ملتوی کر دی گئی تھی۔

نئی دہلی: انتخابی فہرست کی اسپیشل انٹینسیو ریویژن (SIR) کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کا احتجاج آج بھی جاری رہے گا۔ پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے دوسرے دن اپوزیشن، خاص طور پر انڈیا بلاک کے ارکان پارلیمنٹ، صبح 10:30 بجے پارلیمنٹ کے مکر دوار کے باہر مظاہرہ کریں گے۔ پہلے دن بھی لوک سبھا کی کارروائی دوران بحث متعدد بار دوپہر تک، پھر 2 بجے اور آخرکار دن بھر کے لیے ملتوی کر دی گئی تھی، کیونکہ اپوزیشن SIR پر بحث کے مطالبے پر قائم رہی۔

حکومت بحث سے بھاگ رہی ہے: کانگریس

کانگریس کے رہنما مانیکم ٹیگور نے کہا کہ انڈیا اتحاد (INDIA Alliance) کا فیصلہ ہے کہ SIR اور انتخابی اصلاحات پر بحث کرائی جائے۔ انہوں نے کہا: ’’یہ ووٹ کے حق سے جڑا مسئلہ ہے، حکومت کو اس پر بحث سے بھاگنا نہیں چاہیے۔‘‘ ٹیگور کا دعویٰ ہے کہ صرف بہار میں 62 لاکھ ووٹرز کو فہرست سے ہٹا دیا گیا ہے اور اب یہ عمل 12 ریاستوں میں نافذ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کئی BLOs (بوتھ لیول آفیسرز) دباؤ میں آ کر خودکشی تک کر رہے ہیں۔

CAA کی طرح ہے موجودہ SIR: دگ وجے سنگھ

کانگریس کے سینئر رہنما دگ وجے سنگھ نے الزام لگایا ہے کہ موجودہ SIR دراصل شہریت ثابت کرنے کی مشق ہے، نہ کہ انتخابی فہرست کی صحیح جانچ۔ انہوں نے کہا کہ: ’’پہلے SIR میں ووٹرز کو فارم نہیں بھرنا پڑتا تھا، اب شہری ہونے کا ثبوت دینا پڑ رہا ہے۔ یہ SIR نہیں، CAA کا نیا ورژن ہے۔‘‘ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی زمینی سطح کے کام میں کمزور ہے، جسے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔

حکومت کی جوابی تنقید — ’بے بنیاد ایشوز پر ڈرامہ‘

مسلسل شور شرابے پر ردعمل دیتے ہوئے بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ اپراجتا سارنگی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے اپوزیشن کو ’’ڈرامہ دکھانے‘‘ کا صحیح آئینہ دکھایا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ: ’’اگر اپوزیشن اسی طرح بے بنیاد باتوں پر ہنگامہ کرتی رہی، تو انہیں وہی نتیجہ ملے گا جو بہار میں ملا۔‘‘

آج حکومت اہم بل پیش کرے گی

سرمائی اجلاس کے دوسرے دن حکومت لوک سبھا میں مرکزی ایکسائز (ترمیمی) بل 2025 پیش کرے گی۔ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن یہ بل پیش کریں گی، جس کا مقصد تمباکو مصنوعات پر ایکسائز ڈیوٹی اور سیس میں اضافہ کرنا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read