بہار اسمبلی انتخابات 2025۔
پٹنہ: بہار اسمبلی انتخابات 2025 کو لے کر انتخابی مہم تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔ اس انتخاب میں راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) اور کانگریس کی قیادت والے مہاگٹھ بندھن نے وزیر اعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ کے امیدواروں کا اعلان کرنے کے بعد اب اپنا انتخابی منشور جاری کرنے کی تیاری کر لی ہے۔
سوشل میڈیا پر منشور کی کاپی وائرل
اس دوران سوشل میڈیا پر منشور کی ایک کاپی سامنے آئی ہے۔ اگر اس کاپی کو درست مانا جائے تو منشور کے پہلے صفحے پر پارٹی کے سینئر لیڈر عبدالباری صدیقی کے طور پر واحد مسلم چہرے کی تصویر لگائی گئی ہے، جبکہ وکاس شیل انسان پارٹی (وی آئی پی) کے صدر مکیش سہنی اور آر جے ڈی کے سربراہ لالو پرساد یادو کے ساتھ دیگر لیڈران کے ساتھ بڑی تصویر لگائی گئی ہے۔
منشور کا عنوان ہے بہار کا تیجسوی پرن
منشور کا عنوان ’بہار کا تیجسوی پرن‘ رکھا گیا ہے، جس میں سب سے بڑی تصویر تیجسوی یادو کی ہے۔ پہلے صفحے پر لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کی تصویر بھی موجود ہے۔ پہلے صفحے پر’چلو بہار، بہار بدلیں‘ کا نعرہ دیتے ہوئے ’سمپورن بہار کا سمپورن پرورتن — تیجسوی پرتگیا، تیجسوی پرن‘ لکھا ہوا ہے۔
مہاگٹھ بندھن کا سی ایم امیدوار ہیں تیجسوی
قابلِ ذکر ہے کہ اس مہاگٹھ بندھن میں آر جے ڈی، کانگریس اور وی آئی پی کے علاوہ بائیں بازو کی جماعتیں بھی شامل ہیں۔ مہاگٹھ بندھن نے تیجسوی یادو کو وزیر اعلیٰ اور وی آئی پی کے صدر مکیش سہنی کو نائب وزیر اعلیٰ کا امیدوار قرار دیا ہے۔ اس اعلان کے بعد مہاگٹھ بندھن کے لیڈر مسلسل این ڈی اے سے سوال کر رہے ہیں۔
اس انتخاب میں آر جے ڈی اور کانگریس کے لیڈران نے اپنی پوری طاقت جھونک دی ہے۔ بہار اسمبلی انتخابات کا پہلا مرحلہ 6 نومبر کو اور دوسرا مرحلہ 11 نومبر کو ہوگا، جبکہ ووٹوں کی گنتی 14 نومبر کو کی جائے گی۔ اس الیکشن میں اہم مقابلہ این ڈی اے اور مہاگٹھ بندھن کے درمیان سمجھا جا رہا ہے۔ حالانکہ، اے آئی ایم آئی ایم بھی ایک علیحدہ اتحاد کے تحت میدان میں ہے، جبکہ پراشانت کشور کی جماعت جن سوراج بھی تمام 243 نشستوں پر انتخاب لڑ رہی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


