Bharat Express DD Free Dish

Shahrukh Pathan Gets Interim Bail: شاہ رخ پٹھان کو عدالت سے مل گئی ضمانت، دہلی فساد کے دوران کانسٹیبل پر پستول تاننےکے الزام میں جیل میں بند ہیں پٹھان

ملزم شاہ رخ پٹھان نے والد کی صحت کی بنیاد پر 15 دن کے لیے عبوری ضمانت کی درخواست کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ ان کے والد کی صحت ٹھیک نہیں ہے اور انہیں سنگین طبی پیچیدگیوں کی وجہ سے آر کے نریندر پرکاش اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

سال 2020کے شمال مشرقی دہلی فسادات کے دوران ایک کانسٹیبل پر پستول تاننے کے ملزم شاہ رخ پٹھان کو 15 دنوں کی عبوری ضمانت مل گئی ہے۔ دہلی کی کڑکڑڈوما کورٹ نے شاہ رخ پٹھان کو ان کے والد کی صحت کی بنیاد پر عبوری ضمانت دے دی ہے۔ یاد رہے کہ  وہ 3 اپریل 2020 سے جیل کے اندر ہیں۔

کڑکڑڈوما کورٹ نے شاہ رخ پٹھان کو اپنے بیمار والد کی دیکھ بھال اور اپنے خاندان کے لیے رقم کا بندوبست کرنے کے لیے یہ ضمانت دی ہے۔ فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے شاہ رخ پر 20 ہزار روپے کے ذاتی مچلکے کی شرط رکھی ہے۔ اس دوران عدالت نے کہا کہ 15 دن کی عبوری ضمانت ان کی جیل سے رہائی سے شروع ہوگی۔

دہلی پولیس نے کیا تھااعتراض

قابل ذکر ہے کہ دہلی پولیس نے اس عبوری ضمانت کی درخواست کی مخالفت کی تھی۔ دہلی پولیس نے کہا تھا کہ شاہ رخ پٹھان ایک سنگین جرم میں جیل میں ہیں۔ اگر شاہ رخ پٹھان کو ضمانت مل جاتی ہے تو وہ ضمانت کی خلاف ورزی کر سکتے ہیں۔ایسے میں عدالت نے ضمانت کے لیے شرط عائد کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ وہ تفتیشی افسران کو اپنا موبائل نمبر دیں اور موبائل فون کو ہمیشہ ‘سوئچ آن’ رکھیں۔ ساتھ ہی عدالت نے شاہ رخ پٹھان کو ہر دوسرے دن صبح 10 سے 11 بجے کے درمیان جعفرآباد پولیس اسٹیشن میں حاضر ہونے کی ہدایت بھی کی ہے۔ کڑکڑڈوما کورٹ نے کہا کہ شاہ رخ پٹھان اس معاملے میں دیگر ملزمان اور گواہوں سے رابطہ نہیں کریں گے۔

شاہ رخ پٹھان نے درخواست میں کیا کہا؟

ملزم شاہ رخ پٹھان نے والد کی صحت کی بنیاد پر 15 دن کے لیے عبوری ضمانت کی درخواست کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ ان کے والد کی صحت ٹھیک نہیں ہے اور انہیں سنگین طبی پیچیدگیوں کی وجہ سے آر کے نریندر پرکاش اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ درخواست میں شاہ رخ نے کہا تھا کہ ان کے گھر میں ان کے والد کی دیکھ بھال کے لیے کوئی مرد رکن نہیں ہے۔ ایسی حالت میں اس کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے والد کے پاس موجود رہے۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read