Bharat Express DD Free Dish

Shah Rukh Khan becomes first Indian actor to feature in Empire magazine’s ’50 Greatest Actors of All Time’:شاہ رخ خان ایمپائر میگزین کے 50 عظیم ترین اداکاروں میں شامل ہندوستانی اداکار

بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان ایمپائر میگزین کی جانب سے جاری کردہ ‘آل ٹائم کے 50 عظیم اداکاروں’ کی فہرست میں شامل ہونے والے واحد ہندوستانی بن گئے ہیں

بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان

Shah Rukh Khan becomes first Indian actor to feature in Empire magazine’s ’50 Greatest Actors of All Time’:بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان ایمپائر میگزین کی جانب سے جاری کردہ ‘آل ٹائم کے 50 عظیم اداکاروں’ کی فہرست میں شامل ہونے والے واحد ہندوستانی بن گئے ہیں۔ میگزین کی فہرست میں شامل دیگر افراد میں ہالی ووڈ کے ہیوی ویٹ ٹام ہینکس، رابرٹ ڈی نیرو، ڈینزیل واشنگٹن، نٹالی پورٹ مین اور ڈیوس کے علاوہ بہت سے دوسرے شامل ہیں۔

شاہ رخ کی منیجر پوجا ددلانی نے انسٹاگرام پر یہ خبر شیئر کی۔ اور اسے شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن میں لکھا، ’’شاہ رخ خان اب تک کے 50 عظیم اداکاروں کی فہرست میں، واحد ہندوستانی ہیں جن پر ہمیں ہمیشہ فخر ہے۔‘‘

خاص بات یہ ہے کہ شاہ رخ خان نے کئی سپرہٹ فلموں میں کام کرکے یہ نام کمایا ہے۔ آنے والے پروجیکٹ کی بات کریں تو اداکار جلد ہی ‘پٹھان’ اور ‘جوان’ میں نظر آئیں گے۔ جہاں ‘پٹھان’ کو لے کر ہر طرف تنازعہ ہے، یہ فلم جنوری میں سینما گھروں میں ریلیز کے لیے تیار ہے۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read