پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی لیڈر میسر میتھر
کوچی: کیرالہ پولیس نے ایک خاتون صحافی کو مبینہ طور پر فحش پیغامات بھیجنے کے الزام میں ریاستی پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) لیڈر میسر میتھر کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ خاتون صحافی نے بیمار پارٹی لیڈر عبدالناصر مدنی کی خیریت دریافت کرنے کے لیے میتھر کو پیغام بھیجا تھا جس کے جواب میں مذکورہ ملزم لیڈر نے مبینہ طور پر متنازعہ پیغام بھیجا تھا۔
پولیس نے 29جون کو میتھر کے خلاف درج کیا تھا مقدمہ
بتا دیں کہ پولیس نے 29جون کو خاتون ٹی وی صحافی کی شکایت کی بنیاد پر پی ڈی پی کے جنرل سکریٹری میتھر کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ ایک پولیس افسر نے پی ٹی آئی کو بتایا، “ہم نے تعزیرات ہند (IPC) کی دفعہ 354 اے(1) (4) اور 354 (1) (1) اور کیرالہ پولیس ایکٹ کی دفعہ 120 (o) کے تحت ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے”۔ جلد ہی اس معاملے میں مزید اقدامات کیے جائیں گے۔
جواب میں ملزم نے بھیجے فحش پیغامات
خاتون صحافی نے اپنی شکایت میں کہا ہے کہ اس نے طبی وجوہات کی بنا پر نجی اسپتال میں داخل مدنی کی صحت کے بارے میں دریافت کرنے کے لیے ملزم لیڈر کو پیغامات بھیجے تھے، لیکن اس نے جواب میں فحش پیغامات بھیجے۔ خاتون نے شکایت کے ساتھ ملزم لیڈر کی جانب سے بھیجے گئے پیغام کے اسکرین شاٹس اور دیگر معلومات بھی فراہم کی ہیں۔
بنگلور سلسلہ وار بم دھماکوں کا کلیدی ملزم ہے مدنی
یہاں بتاتے چلیں کہ سپریم کورٹ کی جانب سے اسے اپنے بیمار باپ کو دیکھنے کے لئے اپنی آبائی ریاست جانے کی اجازت ملنے کے بعد بنگلور سلسلہ وار بم دھماکوں کا کلیدی ملزم مدنی 26 جون کو کیرالہ پہنچا تھا۔ تاہم، کولم میں اپنے گاؤں جانے سے پہلے، اس نے ایمبولینس میں بے چینی کی شکایت کی، جس کے بعد اسے شہر کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔
بھارت ایکسپریس۔