سنبھل کے سی او انوج چودھری کے متنازعہ بیان کے بعد ڈی ایم نے افسران کی میڈیا بریفنگ پابندی لگا دی ہے۔
اترپردیش کے سنبھل میں گزشتہ دنوں ہولی اورجمعہ سے متعلق سی اوانوج چودھری کا بیان نہ صرف سرخیاں بنا بلکہ اس کی بڑے پیمانے پر مخالفت بھی ہوئی۔ بیان سوشل میڈیا پرتیزی سے وائرل ہوا تھا۔ سی اوانوج چودھری کے بیان کے بعد اب انتظامیہ حرکت میں آگئی ہے۔ سنبھل کے ڈی ایم راجیندرپسیا نے سبھی افسران کی میڈیا بریفنگ پر روک لگا دی ہے۔
سنبھل کے ڈی ایم راجیندر پسیا نے حکم دیا ہے کہ اب کوئی بھی افسربغیراجازت کے میڈیا میں کسی بھی طرح کا بیان نہیں دے گا۔ ضلع میں ڈی ایم اورایس پی کی اجازت کے بعد ہی افسران کوئی بیان میڈیا کودے سکتے ہیں۔ کلکٹرکے اس حکم کے بعد اب سنبھل میں کوئی بھی افسر میڈیا سے بات نہیں کرپائے گا۔
سی او انوج چودھری کے بیان پر ہوا ہنگامہ
ہولی اور جمعہ ایک ہی دن پڑنے سے متعلق سنبھل کے سی اوانوج چودھری کا ایک بیان سامنے آیا ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ جمعہ سال میں 52 بارآتا ہے، ہولی سال میں ایک بارآتی ہے۔ مسلم طبقے کے لوگوں کو اگریہ لگتا ہے کہ ہولی کے رنگ سے آپ کا مذہب برباد ہوجائے گا تواس دن گھرسے نہ نکلیں۔ اگرہولی پر کوئی شرپسند غلط کام کرتا ہوا پایا گیا تواسے بخشا نہیں جائے گا۔ سنبھل میں ہم لاء ایند آرڈر خراب نہیں ہونے دیں گے۔
سماجوادی پارٹی نے سی اوکوآڑے ہاتھوں لیا
سنبھل سی اوکے بیان کے بعد اپوزیشن حکومت پرحملہ آورہوگیا تھا۔ اکھلیش یادو سمیت کئی لیڈران نے سی او کے اس بیان پر ناراضگی ظاہر کی تھی۔ انوج چودھری پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگرافسرہی منفی بات کریں گے تو فرقہ وارانہ ماحول کا تحفظ کیسے ہوگا؟ سماجوادی پارٹی کے صدرنے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر پوسٹ لکھ کربی جے پی اور سنبھل سی اوانوج چودھری کوآڑے ہاتھوں لیا۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


