بہار اسمبلی میں حزب اختلاف کے لیڈر تیجسوی یادو۔
پٹنہ: بہار اسمبلی میں حزبِ اختلاف کے لیڈر اور راشٹریہ جنتا دل کے قومی ایگزیکٹو صدر تیجسوی یادو نے بدھ کے روز قانون کے نفاذ کے معاملے پر حکومت پر شدید تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ مجرم بے قابو ہو چکے ہیں، لیکن اس کی ذمہ داری نہ تو وزیر اعلیٰ لے رہے ہیں اور نہ ہی دونوں نائب وزیر اعلیٰ۔
مجرموں کو حاصل ہے حکومت کی سرپرستی
بہار قانون ساز اسمبلی کے احاطے میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے تیجسوی یادو نے کہا کہ مجرموں کو حکومت کی سرپرستی حاصل ہے۔ مجرم بے قابو ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہار میں روزانہ قتل ہو رہے ہیں اور حکومت کی کوئی اقبال نہیں رہ گیا ہے۔ مجرم پوری طرح بے لگام ہو چکے ہیں اور جسے من کر رہا، وہ گولی مار دے رہا ہے۔
صوبے میں قانون کا نظام مکمل طور پر تباہ
انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور عام لوگ خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہے ہیں۔ راشٹریہ جنتا دل کے لیڈر نے کہا، ’’صوبے میں مجرمانہ واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ صوبے میں قانون کا نظام مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے۔ مجرم اس موجودہ حکومت میں حکمرانی کر رہے ہیں۔ مجرم جو کرنا چاہتے ہیں، کر رہے ہیں۔‘‘
تیجسوی نے سی ایم نیتیش کمار کو بنایا نشانہ
اپوزیشن لیڈر نے وزیر اعلیٰ نیتیش کمار کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آج وہ سب سے کمزور حالت میں ہیں۔ انہیں کچھ یاد نہیں رہتا۔ تیجسوی یادو نے کہا کہ نیتیش کمار نے اب تک وزیر اعلیٰ رہتے ہوئے کبھی وزارت داخلہ کسی اور کو نہیں سونپی تھی، لیکن اب یہ وزارت ان سے لے لی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ چیخ چیخ کر جرم کی بات کرتے ہیں، وہ آئینہ دیکھیں کہ ان کے دورِ حکومت میں جرم کس طرح بڑھ رہا ہے۔
دراندازی کوئی مدعا نہیں ہے: تیجسوی یادو
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے بہار کے سیمانچل دورے کے بارے میں سوال پر راشٹریہ جنتا دل کے لیڈر نے کہا کہ یہ سب مغربی بنگال میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کو مدنظر رکھ کر کی جانے والی کارروائی ہے۔ دراندازی کوئی مدعا ہی نہیں ہے۔ تیجسوی نے براہِ راست الزام لگایا کہ پہلے بھی جھارکھنڈ اور بہار اسمبلی انتخابات کے دوران یہ مسئلہ اٹھایا گیا تھا۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


