ٹہری: اتراکھنڈ میں رشی کیش-بدری ناتھ قومی شاہراہ پر منگل کی صبح ایک دردناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ رشی کیش سے سری نگر کی طرف جا رہی ایک مسافر بس حادثے کا شکار ہو گئی۔ اس حادثے میں کئی افراد کی موت ہو گئی، جبکہ بڑی تعداد میں مسافر زخمی ہوئے۔ حادثے کی خبر ملنے پر وزیر اعظم نریندر مودی نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعظم مودی نے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کی
وزیر اعظم مودی نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر جاری پیغام میں کہا، ’’اتراکھنڈ کے ضلع ٹہری گڑھوال میں پیش آئے حادثے میں لوگوں کی جان جانے کی خبر سے مجھے شدید دکھ پہنچا ہے۔ دکھ کی اس گھڑی میں، میں متاثرہ خاندانوں کے تئیں اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے کامنا کرتا ہوں۔‘‘
سی ایم پشکر سنگھ دھامی نے بھی کیا اظہارِ افسوس
اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے بھی اس حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے ایکس پوسٹ میں کہا، ’’رشی کیش-بدری ناتھ قومی شاہراہ کے گلر، رودرپریاگ ضلع کے اوکھیمٹھ علاقے اور ٹہری ضلع کی دوگی پٹی کے بانس کٹال میں پیش آئے سڑک حادثات میں مسافروں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی انتہائی افسوسناک خبر موصول ہوئی ہے۔ ان حادثات میں اپنے عزیزوں کو کھونے والے تمام خاندانوں کے تئیں میری گہری تعزیت ہے۔ ایشور سے پرارتھنا ہے کہ مرنے والوں کی روحوں کو اپنے قدموں میں جگہ دے اور سوگوار خاندانوں کو اس ناقابلِ برداشت غم کو برداشت کرنے کی طاقت دے۔‘‘
وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ وہ حادثات میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کے لیے کامنا کرتے ہیں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی ہے کہ زخمیوں کو مناسب طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور متاثرہ افراد کی ہر ممکن مدد کو یقینی بنایا جائے۔
بس میں سوار تھے 34 مسافر، 8 افراد کی موت کی تصدیق
ابتدائی اطلاعات کے مطابق ٹہری گڑھوال ضلع میں گلر کے قریب ایک مسافر بس پل سے تقریباً 100 میٹر نیچے گہری کھائی میں جا گری۔ یہ حادثہ صبح تقریباً ساڑھے پانچ بجے پیش آیا۔ بس میں 34 مسافر سوار تھے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ایس ڈی آر ایف کی بیا سی اور ڈھال والا پوسٹ کی ٹیمیں اور مقامی پولیس فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور راحت و بچاؤ کا کام شروع کر دیا۔
موقع پر پہنچنے والی ٹیموں نے کھائی میں گری بس سے مسافروں کو باہر نکالنے کا کام شروع کیا۔ اب تک 26 زخمیوں کو ریسکیو کرکے ایمبولینس کے ذریعے رشی کیش کے اسپتال منتقل کیا جا چکا ہے، جبکہ 8 افراد کی موت کی تصدیق ہوئی
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

