وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان کے جوہری توانائی کے شعبے کے تجربہ کار اور جوہری توانائی کمیشن کے سابق چیئرمین ڈاکٹر ایم آر سری نواسن کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہندوستان میں سائنس کی ترقی اور بہت سے نوجوان سائنس دانوں کی رہنمائی کے لیے پورا ملک ایم آر سری نواسن کا ہمیشہ شکر گزار رہے گا۔
واضح رہے کہ ایٹامک انرجی کمیشن کے سابق چیئرمین ڈاکٹر ایم آر سری نواسن کا منگل کو تمل ناڈو کے ادگمنڈلم میں انتقال ہوا۔ انھوں نے 95 سال کی عمر میں آخری سانس لی۔ وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا ’’ہندوستان کے جوہری توانائی پروگرام کے تجربہ کار ڈاکٹر ایم آر سری نواسن کے انتقال سے گہرا دکھ ہوا ہے۔ اہم جوہری بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں ان کا اہم کردار توانائی کے شعبے میں ہماری خود انحصاری کی بنیاد رہا ہے۔‘‘
Deeply saddened by the passing of Dr. MR Srinivasan, a stalwart of India’s nuclear energy program. His instrumental role in developing critical nuclear infrastructure has been foundational to our being self-reliant in the energy sector. He is remembered for his inspiring…
— Narendra Modi (@narendramodi) May 20, 2025
وزیر اعظم نے مزید لکھا ’’انھیں ایٹامک انرجی کمیشن کی متاثر کن قیادت کے لیے یاد کیا جاتا ہے۔ سائنسی ترقی کو آگے بڑھانے اور بہت سے نوجوان سائنسدانوں کی رہنمائی کے لیے ہندوستان ہمیشہ ان کا شکر گزار رہے گا۔ غم کی اس گھڑی میں میری تعزیت ان کے اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ ہے۔ اوم شانتی‘‘۔
وزیر دفاع نے بھی کیا اظہارِ تعزیت
دریں اثنا وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بھی سری نواسن کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا۔انھوں نے بھی ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ’’معروف جوہری سائنسدان اور جوہری توانائی کمیشن کے سابق چیئرمین ڈاکٹر ایم آر سری نواسن کے انتقال پر گہرا دکھ ہوا۔ ان کی دور اندیش قیادت اور ہندوستان کے جوہری توانائی کے پروگرام میں بے مثال تعاون کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کے خاندان اور چاہنے والوں سے میری دلی تعزیت ہے۔‘‘
وہیں ڈاکٹر ایم آر سری نواسن کی موت پر غم کا اظہار کرتے ہوئے اتراکھنڈ کے وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی نے لکھا ’’ایک عظیم سائنسدان ڈاکٹر ایم آر سری نواسن جی کی موت کی خبر بہت افسوسناک ہے۔ ہندوستان نے ان کی قیادت میں جوہری توانائی کے میدان میں جو کامیابیاں حاصل کیں، وہ ان کی قیادت میں جوہری توانائی کے شعبے میں ترقی یافتہ ملک بن گیا۔ ایک بصیرت مفکر اور سائنسدان کی حیثیت سے ان کے تعاون کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔‘‘
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


